حدیث نمبر: 17359
١٧٣٥٩ - حدثنا ابن مبارك عن حماد بن (سلمة) (١) (عن حماد) (٢) قال: إذا أعتقت الأمة ثم وطئها وهي لا تعلم أن لها الخيار (فلها) (٣) الخيار.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حماد فرماتے ہیں کہ جب باندی کو آزاد کیا گیا اور اس کے ساتھ اس کے خاوند نے وطی کی، حالانکہ وہ خیار کے متعلق جانتی نہ تھی تو اس کا خیار باقی رہے گا۔ حسن بھی یہی فرمایا کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 17360
١٧٣٦٠ - قال: وبلغني عن الحسن أنه كان يقول ذلك.
حدیث نمبر: 17361
١٧٣٦١ - حدثنا ابن مبارك عن ابن جريج قال: بلغني عن سعيد بن المسيب أنه قال: لها الخيار وقال: لو كان لي عليه سلطان لضربته.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن مسیب فرماتے ہیں کہ جب باندی کو آزاد کیا گیا اور اس کے ساتھ اس کے خاوند نے وطی کی، حالانکہ وہ خیار کے متعلق جانتی نہ تھی تو اس کا خیار باقی رہے گا۔ اگر مجھے اختیار ہوتا تو میں ایسا کرنے والے مرد کو مارتا۔
حدیث نمبر: 17362
١٧٣٦٢ - حدثنا ابن مبارك عن ابن جريج فيما (قرئ) (١) عليه قال: وقال ابن عمر: إن أصابها (وهي لا) (٢) تعلم فلها الخيار إذا علمت ولو أصابها (٣) مائة (مرة) (٤) (٥).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جب باندی کو آزاد کیا گیا اور اس کے ساتھ اس کے خاوند نے وطی کی، حالانکہ وہ خیار کے متعلق جانتی نہ تھی تو اس کا خیار باقی رہے گا۔ خواہ سو مرتبہ جماع کرلے۔
حدیث نمبر: 17363
١٧٣٦٣ - حدثنا أبو بكر عن ابن المبارك عن ابن جريج قال: قلت لعطاء: إذا أعتقت الأمة فأصابها مبادرًا قال: بئس ما صنع! قال: قلت: (لها) (١) (خيار) (٢) على الحر؟ قال: لا.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن جریج فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عطاء سے عرض کیا کہ جب باندی کو آزاد کیا گیا اور اس کے خاوند نے اس سے فورا جماع کرلیا تو کیا حکم ہے ؟ انہوں نے فرمایا کہ اس نے بہت برا کیا۔ میں نے کہا کہ کیا اس کو آزاد خاوند کی صورت میں اختیار ہوگا ؟ انہوں نے فرمایا نہیں۔
حدیث نمبر: 17364
١٧٣٦٤ - حدثنا وكيع عن (شعبة) (١) عن الحكم قال: إذا وطئها وهي لا تعلم أن لها الخيار (فلها) (٢) الخيار إذا علمت.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حکم فرماتے ہیں کہ جب باندی کو آزاد کیا گیا اور اس کے ساتھ اس کے خاوند نے وطی کی، حالانکہ وہ خیار کے متعلق جانتی نہ تھی تو جب اسے معلوم ہو اس کا خیار باقی رہے گا۔
حدیث نمبر: 17365
١٧٣٦٥ - حدثنا حفص عن بعض أصحاب حماد (عن) (١) حماد عن إبراهيم قال: إذا وقع عليها ولم تعلم أن لها الخيار فلها الخيار إذا علمت.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ جب باندی کو آزاد کیا گیا اور اس کے ساتھ اس کے خاوند نے وطی کی، حالانکہ وہ خیار کے متعلق جانتی نہ تھی تو جب اسے معلوم ہو اس کا خیار باقی رہے گا۔