کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: جن حضرات کے نزدیک کسی آدمی کی سابقہ بیوی اور اس کی ایسی بیٹی جوکسی اور بیوی سے ہے دونوں سے نکاح کرنا مکروہ ہے
حدیث نمبر: 17220
١٧٢٢٠ - حدثنا ابن علية عن أيوب قال: سئل الحسن عن الرجل يتزوج امرأة الرجل وابنته فكره ذلك يعني من غيرها.
مولانا محمد اویس سرور
ایوب فرماتے ہیں کہ حسن سے سوال کیا گیا کہ آدمی اگر کسی شخص کی سابقہ بیوی اور اس کی ایسی بیٹی جو کسی اور بیوی سے ہو دونوں کو نکاح میں جمع کرے تو کیسا ہے ؟ انہوں نے اسے ناجائز قرار دیا۔
حدیث نمبر: 17221
١٧٢٢١ - حدثنا شبابة عن شعبة عن فضيل عن (أبي حريز) (١) عن عكرمة أنه كان يكره أن يجمع الرجل بين المرأة و (بين) (٢) امرأة أبيها.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عکرمہ اس بات کو مکروہ قرار دیتے تھے کہ کوئی آدمی کسی شخص کی سابقہ بیوی اور اس کی ایسی بیٹی سے نکاح کرے جو اس کے علاوہ کسی اور بیوی سے ہو۔