کتب حدیثمصنف ابن ابي شيبهابوابباب: نکاح کے اعلانیہ ہونے کا بیان
حدیث نمبر: 17191
١٧١٩١ - حدثنا أبو بكر قال: (أنا) (١) هشيم عن يونس عن الحسن أن رجلًا تزوج امرأة فأسر ذلك فكان يختلف إليها في منزلها فرآه جار لها يدخل عليها فقذفه بها فخاصمه إلى عمر بن الخطاب فقال: يا أمير المؤمنين! هذا كان يدخل على (جارتي) (٢) (و) (٣) لا أعلمه تزوجها، فقال له: ما تقول؟ فقال: تزوجت امرأة على شيء (دون فأخفيت) (٤) ذلك قال: فمن شهدكم؟ قال: أشهدت بعض ⦗٢٧٧⦘ أهلها، قال: فدرأ الحد عن قاذفه وقال: أعلنوا هذا النكاح وحصنوا هذه الفروج (٥).
مولانا محمد اویس سرور
حسن فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ ایک آدمی نے کسی عورت سے خفیہ طور پر شادی کی، وہ اس کے گھرآیا کرتا تھا۔ ایک مرتبہ عورت کے ایک پڑوسی نے آدمی کو اس کے گھر آتے دیکھ لیا تو اس پر تہمت لگا دی۔ یہ جھگڑا لے کر وہ حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوئے۔ تہمت لگانے والے پڑوسی نے کہا کہ اے امیر المؤمنین ! یہ شخص میری پڑوسن کے پاس آتا ہے اور مجھے ان کے نکاح کا کوئی علم نہیں ہے۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے اس شخص کا بیان معلوم کیا تو اس نے کہا میں نے اس عورت سے خفیہ طور پر شادی کی ہے۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے گواہوں کی بابت سوال کیا تو اس نے کہا عورت کے کچھ رشتہ دار اس نکاح کے گواہ ہیں۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے تہمت لگانے والے پر حد تو جاری نہ کی البتہ ان سے فرمایا کہ نکاح کو اعلانیہ کیا کرو اور شرمگاہوں کو پاکدامن رکھو۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب النكاح / حدیث: 17191
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17191، ترقيم محمد عوامة 16654)
حدیث نمبر: 17192
١٧١٩٢ - حدثنا أبو أسامة عن حماد بن زيد عن هشام قال: كان أبي يقول: لا يصلح نكاح السر.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ہشام فرماتے ہیں کہ میرے والد فرمایا کرتے تھے کہ خفیہ نکاح اچھا نہیں ہے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب النكاح / حدیث: 17192
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17192، ترقيم محمد عوامة 16655)
حدیث نمبر: 17193
١٧١٩٣ - حدثنا زيد بن حباب عن داود بن (حصين) (١) قال: سمعت نافعًا مولى (ابن عمر) (٢) يقول: ليس في الإسلام نكاح السر.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت نافع فرماتے ہیں کہ اسلام میں خفیہ نکاح نہیں ہے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب النكاح / حدیث: 17193
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17193، ترقيم محمد عوامة 16656)
حدیث نمبر: 17194
١٧١٩٤ - حدثنا أبو نعيم عن سفيان عن زياد بن فياض عن عبد اللَّه بن عتبة قال: أشر النكاح (نكاح) (١) السر (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ بن عتبہ فرماتے ہیں کہ بدترین نکاح خفیہ نکاح ہے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب النكاح / حدیث: 17194
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): صحيح.
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17194، ترقيم محمد عوامة 16657)