حدیث نمبر: 17180
١٧١٨٠ - حدثنا عبدة عن محمد بن إسحاق عن أبي جعفر أن النجاشي زوج النبي ﷺ (١) أم حبيبة على (أربع (مائة) (٢) دينار) (٣) (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو جعفر فرماتے ہیں کہ نجاشی نے حضور ﷺ سے حضرت ام حبیبہ رضی اللہ عنہا کا نکاح چار سو دینار کے عوض کرایا۔
حدیث نمبر: 17181
١٧١٨١ - حدثنا وكيع عن هشام بن سعد عن عطاء الخرساني أن عمر تزوج أم كلثوم على أربعين ألف درهم (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء خراسانی فرماتے ہیں کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے حضرت ام کلثوم رضی اللہ عنہا سے چالیس ہزار درہم کے عوض نکاح فرمایا۔
حدیث نمبر: 17182
١٧١٨٢ - [[حدثنا جربر بن عبد الحميد عن يزيد عن عبد الرحمن بن أبي ليلى أن عبد الرحمن بن عوف تزوج امرأة على ثلاثين ألفًا (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبدا لرحمن بن ابی لیلیٰ فرماتے ہیں کہ حضرت عبد الرحمن بن عوف نے ایک عورت سے تیس ہزار درہم کے عوض نکاح فرمایا۔
حدیث نمبر: 17183
١٧١٨٣ - حدثنا أبو أسامة عن أبي العميس عن المغيرة بن (حكيم) (١) قال: أول من سن الصداق أربع مائة دينار عمر بن عبد العزيز.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مغیرہ بن حکیم فرماتے ہیں کہ سب سے پہلے چار سو دینار مہر دینے والے حضرت عمر بن عبد العزیز ہیں۔
حدیث نمبر: 17184
١٧١٨٤ - حدثنا أبو معاوية عن هشام عن ابن سيرين عن ابن عباس أنه (تزوج) (١) (شميلة) (٢) (السلمية) (٣) على عشرة آلاف]] (٤) (٥).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن سیرین فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے شمیلہ سلمیہ سے دس ہزار درہم کے عوض نکاح فرمایا۔
حدیث نمبر: 17185
١٧١٨٥ - حدثنا ابن علية عن أيوب عن نافع أن ابن عمر كان يزوج المرأة من بناته على عشرة آلاف (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے اپنی ہر بیٹی کا نکاح دس ہزار درہم کے عوض کرایا۔
حدیث نمبر: 17186
١٧١٨٦ - حدثنا (أبو أسامة) (١) عن مهدي عن غيلان عن مطرف أنه أصدق امرأة تزوجها من بني عقيل عشرين ألفًا.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مطرف نے بنو عقیل کی ایک خاتون سے بیس ہزار درہم کے عوض نکاح فرمایا۔
حدیث نمبر: 17187
١٧١٨٧ - حدثنا أبو أسامة عن أشعث عن ابن سيرين أن عمر رخص أن يصدق المرأة ألفين ورخص عثمان في أربعة آلاف (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن سیرین فرماتے ہیں کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے دو ہزار اور حضرت عثمان رضی اللہ عنہ نے چار ہزار مہر دینے کی اجازت دی ہے۔
حدیث نمبر: 17188
١٧١٨٨ - [حدثنا أبو معاوية عن حجاج عن أبي إسحاق عن كريب بن هشام وكان من أصحاب عبد اللَّه أنه تزوج امرأة على أربعة آلاف] (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت کریب بن ہشام جو کہ حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے ایک شاگرد ہیں، انہوں نے ایک عورت سے چار ہزار درہم کے عوض نکاح فرمایا۔
حدیث نمبر: 17189
١٧١٨٩ - حدثنا وكيع عن أبي هلال عن ابن سيرين قال: خطب عمرو بن حريث إلى عدي بن حاتم ابنته فأبى إلا على حكمه فحكم عدي سنة النبي ثمانين وأربع مائة فبعث إليه عمرو بعشرة آلاف فقال: جهزها (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن سیرین فرماتے ہیں کہ عمرو بن حریث نے حضرت عدی بن حاتم کی بیٹی کے لئے پیام نکاح بھیجا۔ عدی نے مہر کے لئے حضور ﷺ کی سنت کا مطالبہ کیا جو کہ چارسو اسی بنتے تھے۔ عمرو بن حریث نے اس مالیت کے عوض حضرت عدی کی بیٹی سے نکاح کرلیا۔
حدیث نمبر: 17190
١٧١٩٠ - حدثنا عبد الأعلى عن هشام عن محمد أن الحسن بن علي تزوج امرأة فأرسل إليها مائة جارية مع كل جارية ألف درهم (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حسن بن علی رضی اللہ عنہ ما نے ایک عورت سے نکاح فرمایا، اور اس کے پاس سو باندیاں بھیجیں ہر باندی کے پاس ایک ہزار درہم تھے !