حدیث نمبر: 16956
١٦٩٥٦ - حدثنا جرير عن مغيرة عن أبي ميسرة قال: (إماء) (١) أهل الكتاب بمنزلة حرائرهم.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو میسرہ فرماتے ہیں کہ اہل کتاب کی باندیاں ان کی آزاد عورتوں کی طرح ہیں۔
حدیث نمبر: 16957
١٦٩٥٧ - حدثنا حفص بن غياث عن أشعث عن الحسن أنه قال: إنما رخص لهذه الأمة في نساء أهل الكتاب ولم يرخص (لهم) (١) في الإماء.
مولانا محمد اویس سرور
حسن فرماتے ہیں کہ اس امت کے لئے اہل کتاب کی آزاد عورتوں سے نکاح کرنے کی اجازت ہے ان کی باندیوں سے نکاح کرنے کی اجازت نہیں۔
حدیث نمبر: 16958
١٦٩٥٨ - حدثنا عثمان عن ثور عن مكحول أنه كره نكاح إماء أهل الكتاب.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مکحول نے اہل کتاب کی باندیوں سے نکاح کو مکروہ قرار دیا ہے۔
حدیث نمبر: 16959
١٦٩٥٩ - حدثنا وكيع عن سفيان عن ابن أبي نجيح عن مجاهد: ﴿فَتَيَاتِكُمُ الْمُؤْمِنَاتِ﴾ [النساء: ٢٥]، قال: لا ينبغي للحر المسلم أن ينكح أمة من أهل الكتاب.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مجاہد قرآن مجید کی آیت { مِنْ فَتَیَاتِکُمَ الْمُؤْمِنَاتِ } کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ آزاد مسلمان کے لئے جائز نہیں کہ وہ کسی اہل کتاب باندی سے نکاح کرے۔