کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: جن حضرات کے نزدیک باندی سے نکاح کرتے ہوئے اس کی آزادی کومہر بنانا جائز ہے
حدیث نمبر: 16920
١٦٩٢٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا هشيم بن (بشير) (١) عن عبد العزيز بن ⦗٢١٢⦘ (صهيب) (٢) عن أنس]] (٣) أن النبي ﷺ جعل عتق صفية صداقها (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی پاک ﷺ نے حضرت صفیہ کی آزاد ی کو ان کا مہر بنادیا۔
حدیث نمبر: 16921
١٦٩٢١ - حدثنا حاتم بن إسماعيل عن جعفر عن أبيه قال: (قال) (١) علي: (إن شاء (الرجل)) (٢) (٣) أعتق أم ولده وجعل عتقها مهرها (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ آدمی اپنی ام ولد کو آزاد کرکے اس کی آزادی کو اس کا مہر بنا سکتا ہے۔
حدیث نمبر: 16922
١٦٩٢٢ - حدثنا أبو أسامة عن يحيى بن سعيد قال: قال سعيد بن المسيب: من أعتق وليدته أو أم ولده وجعل عتقها صداقها رأيت ذلك جائزًا له.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن مسیب فرماتے ہیں کہ جس شخص نے اپنی باندی یا ام ولد کو آزاد کیا اور اس کی آزادی کو اس کا مہر بنادیا تو میں اسے جائز سمجھتا ہوں۔
حدیث نمبر: 16923
١٦٩٢٣ - حدثنا عبد الأعلى عن معمر عن الزهري أنه كان يقول: إذا أعتق الرجل أمته وجعل عتقها صداقها: إن ذلك جائز.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت زہری فرمایا کرتے تھے کہ اگر کسی آدمی نے اپنی باندی کو آزاد کیا اور اس کی آزادی کو اس کا مہر بنایا تو یہ جائز ہے۔