کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: جوحضرات فرماتے ہیں کہ جس نے باندی کے ہوتے ہوئے آزاد عورت سے شادی کرلی تو اس کے اور باندی کے درمیان جدائی کرادی جائے گی
حدیث نمبر: 16846
١٦٨٤٦ - حدثنا أبو بكر قال: نا أبو بكر بن (عياش) (١) عن منصور عن إبراهيم قال: إذا تزوج الرجل الحرة على الأمة فرق بينه وبينها إلا أن يكون لها منه ولد.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ جس نے باندی کے ہوتے ہوئے آزاد عورت سے شادی کرلی تو اس کے اور باندی کے درمیان جدائی کرادی جائے گی۔ البتہ اگر اس کا کوئی بچہ ہو تو ایسا نہ کریں گے۔
حدیث نمبر: 16847
١٦٨٤٧ - حدثنا ابن عيينة عن عمرو عن ابن عباس قال: نكاح (الحرة) (١) على الأمة طلاق الأمة (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ باندی کے ہوتے ہوئے آزادعورت سے شادی کرنا باندی کو طلاق ہے۔
حدیث نمبر: 16848
١٦٨٤٨ - حدثنا ابن عيينة عن إسماعيل عن الشعبي عن مسروق مثله إلا أنه قال: هي كالميتة تضطر إليها، فإذا أغناك اللَّه (١) فاستغن.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مسروق بھی یہی فرماتے ہیں البتہ وہ یہ بھی فرماتے ہیں کہ یہ اس مردار کی طرح ہے جس کی طرف انسان مجبور ہوجائے۔ جب اللہ نے اسے باندی سے بےنیاز کردیا ہے تو اسے بھی بےنیاز ہوجانا چاہئے۔
حدیث نمبر: 16849
١٦٨٤٩ - حدثنا وكيع عن إسماعيل عن الشعبي عن مسروق قال: نكاح الحرة على الأمة طلاق الأمة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مسروق فرماتے ہیں کہ باندی کے ہوتے ہوئے آزادعورت سے شادی کرنا باندی کو طلاق ہے۔
حدیث نمبر: 16850
١٦٨٥٠ - حدثنا عبد الأعلى (عن) (١) سعيد عن قتادة عن جابر بن زيد عن ابن عباس قال: إذا تزوج الحرة على الأمة فهو للمملوكة طلاق (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ باندی کے ہوتے ہوئے آزادعورت سے شادی کرنا باندی کو طلاق دینے کے مترادف ہے۔