کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: جو حضرات منبر رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر چڑھتے وقت جوتے اتار دیتے تھے
حدیث نمبر: 16629
١٦٦٢٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا معن بن عيسى (عن) (١) ثابت بن قيس قال: رأيت أبا بكر إذا رقى (على المنبر) (٢) خلع نعليه.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ثابت بن قیس فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابوبکر صدیق کو دیکھا جب آپ منبر رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر چڑھے تو جوتے اتار لیے۔
حدیث نمبر: 16630
١٦٦٣٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا معن بن عيسى عن مالك قال: سئل الزهري هل تقلد المرأة (و) (١) تشعر؟ قال: لا بأس به.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت امام زہری سے دریافت کیا گیا کہ کیا عورت قلادہ ڈالے گی اور اشعار کرے گی ؟ آپ نے فرمایا اس میں کوئی حرج نہیں۔
حدیث نمبر: 16631
١٦٦٣١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا معن بن عيسى عن محمد بن هلال قال: رأيت عمر بن عبد العزيز إذا رقى منبر النبي ﷺ خلع نعليه.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت محمد بن ھلال فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عمر بن عبد العزیز کو دیکھا جب آپ منبر رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر چڑھتے تو جوتے اتار دیتے۔