حدیث نمبر: 16610
١٦٦١٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا (وكيع) (١) عن سفيان عن طارق بن عبد الرحمن قال: سمعت ابن أبي أوفى يسأل عن الرجل يستقرض ويحج؟ قال: يسترزق اللَّه ولا يحج (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن ابی اوفی سے دریافت کیا گیا اگر کوئی شخص قرضہ طلب کر کے حج کرے تو یہ کیسا ہے ؟ آپ نے فرمایا کہ وہ اللہ سے رزق کی دعا کرے گا اور حج نہ کرے گا۔ (یعنی جب رزق میں برکت ہو اور اپنے پیسے ہوں تب حج کرے) ۔
حدیث نمبر: 16611
١٦٦١١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو معاوية (١) عن محمد بن سوقة عن محمد ابن المنكدر أنه كان يستقرض ويحج، فقيل له: تستقرض وتحج؛ فقال: إن الحج أقضى للدين.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت محمد بن المنکدر نے قرضہ لے کر حج کیا، آپ سے دریافت کیا گیا کہ آپ نے قرضہ لے کر حج کیا ؟ آپ نے فرمایا حج کی ادائیگی کی وجہ سے دیون کی ادائیگی بہت جلد ہوجاتی ہے۔
حدیث نمبر: 16612
١٦٦١٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن (عيينة) (١) عن ابن سوقة عن محمد بن المنكدر قال: الحج أقضى للدين.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت محمد بن المنکدر فرماتے ہیں کہ حج کی ادائیگی کی وجہ سے دیون کی ادائیگی بہت جلد ہوجاتی ہے۔