حدیث نمبر: 16590
١٦٥٩٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن إبراهيم (بن) (١) نافع قال: سمعت الحسن بن مسلم (سأل طاوسًا) (٢) عن الجعل والوزغ يقتله المحرم، قال: لا بأس به.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت طاؤس سے دریافت کیا گیا کہ محرم کالے کیڑوں اور چھپکلی کو مار سکتا ہے ؟ آپ نے فرمایا کہ کوئی حرج نہیں (اگر مار دے) ۔
حدیث نمبر: 16591
١٦٥٩١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن إبراهيم قال: سألت عطاء عن الوزغ (يقتل في) (١) الحرم، فقال: إذا آذاك فلا بأس به.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء سے دریافت کیا گیا کہ محرم چھپکلی کو مار سکتا ہے ؟ آپ نے فرمایا اگر آپ کو تکلیف پہنچائے تو مارنے میں کوئی حرج نہیں۔
حدیث نمبر: 16592
١٦٥٩٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حفص عن ليث عن مجاهد عن ابن عمر قال: اقتل الوزغ في الحل والحرم (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما ارشاد فرماتے ہیں کہ خواہ تم حِلْ میں ہو یا حرم میں چھپکلی کو مار دو (جہاں نظر آئے) ۔