کتب حدیثمصنف ابن ابي شيبهابوابباب: رکن یمانی اور مقام ابراہیم کے درمیان کون سی دعا مانگے
حدیث نمبر: 16555
١٦٥٥٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يحيى بن سعيد عن (ابن) (١) جريج عن يحيى بن (عبيد) (٢) عن أبيه عن عبد اللَّه بن السائب قال: سمعت رسول اللَّه ﷺ ⦗١٣٢⦘ يقول: بين الركن والحجر: "ربنا آتنا في الدنيا حسنة وفي الآخرة حسنة وقنا عذاب النار" (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ بن السائب سے مروی ہے کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو رکن یمانی اور حجر اسود کے درمیان یہ دعا کرتے ہوئے سنا کہ اے اللہ ہمیں دنیا اور آخرت میں بھلائی عطا فرما اور آگ کے عذاب سے بچا۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الحج / حدیث: 16555
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16555، ترقيم محمد عوامة 16063)
حدیث نمبر: 16556
١٦٥٥٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أسباط بن محمد عن عطاء عن سعيد بن جبير قال: كان من دعاء ابن عباس (الذي) (١) لا يدع بين الركن والمقام أن يقول: رب قنعني بما رزقتني وبارك لي فيه واخلف على كل غائبة لي بخير (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما رکن یمانی اور مقام ابراہیم کے درمیان یہ دعا کبھی نہیں چھوڑا کرتے تھے کہ اے میرے رب تو نے جو رزق مجھے عطا فرمایا ہے مجھے اس پر قناعت کی توفیق عطا فرما اور اس میں میرے لیے برکت پیدا فرما۔ جو کچھ بھی ضائع یا کم ہوجائے تو اس کا بہتر بدل عطا فرما۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الحج / حدیث: 16556
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): ضعيف؛ عطاء اختلط.
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16556، ترقيم محمد عوامة 16064)