حدیث نمبر: 16532
١٦٥٣٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن مهدي عن سفيان عن ابن جريج عن عطاء سئل عن رجل طاف ستًا وصلّى ركعتين، قال: يطوف طوافًا آخر ويصلي ركعتين.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء سے دریافت کیا گیا کہ اگر کوئی شخص طواف کے چھ چکر لگا لے اور دو رکعتیں ادا کرلے ؟ آپ نے فرمایا وہ ایک طواف اور کرے اور دو رکعتیں اور ادا کرے۔
حدیث نمبر: 16533
١٦٥٣٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن مهدي عن (بشر) (١) (بن) (٢) منصور عن شعيب قال: سئل الحسن عن رجل طاف ستًا، (قال) (٣): يطوف طوافًا آخر.
مولانا محمد اویس سرور
حسن سے دریافت کیا گیا کہ اگر کوئی شخص طواف میں چھ چکر لگائے ؟ آپ نے فرمایا کہ وہ ایک طواف اور کرے۔