کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: جو شخص حج وعمرہ کا ایک ساتھ احرام باندھے تو وہ کس سے ابتدا کرے؟
حدیث نمبر: 16502
١٦٥٠٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن علية عن يحيى بن أبي إسحاق عن أنس أنه سمع رسول اللَّه ﷺ يلبي يقول: "لبيك بعمرة وحج" (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت یحییٰ بن ابو اسحاق سے مروی ہے کہ حضرت انس ارشاد فرماتے ہیں کہ انہوں نے سنا رسول اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اس طرح تلبیہ پڑھ رہے تھے کہ لبیک بعمرۃ وحج، (عمرہ کو پہلے ذکر فرمایا) ۔
حدیث نمبر: 16503
١٦٥٠٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن مهدي (عن سفيان) (١) عن (بكير) (٢) بن عطاء عن حريث بن سليم قال: سمعت عليًا لبى بالحج والعمرة (فبدأ بالعمرة) (٣)، فقال له عثمان: إنك ممن ينظر إليه (فقال له علي: وأنت ممن ينظر إليه) (٤) (٥).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حریث بن سلیم فرماتے ہیں کہ میں نے سنا حضرت علی رضی اللہ عنہ نے حج وعمرہ کے لیے ایک ساتھ تلبیہ پڑھا اور عمرہ سے ابتدا فرمائی، حضرت عثمان نے آپ سے فرمایا کہ آپ ان لوگوں میں سے ہیں جن کی طرف دیکھا جاتا ہے (جن کے عمل کو حجت سمجھا جاتا ہے) حضرت علی رضی اللہ عنہ نے ان سے فرمایا کہ آپ بھی انہی میں سے ہیں جن کی طرف دیکھا جاتا ہے۔
حدیث نمبر: 16504
١٦٥٠٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن علية عن حميد عن أنس أنه سمع النبي ﷺ يقول: "لبيك بعمرة (وحج) (١) " (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت یحییٰ بن ابو اسحاق سے مروی ہے کہ حضرت انس ارشاد فرماتے ہیں کہ انہوں نے سنا رسول اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اس طرح تلبیہ پڑھ رہے تھے کہ لَبَّیْکَ بِعُمْرَۃٍ وَحَجٍّ (عمرہ کو پہلے ذکر فرمایا) ۔
حدیث نمبر: 16505
١٦٥٠٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن مهدي عن سفيان عن منصور قال: سألت إبراهيم ومجاهدًا عن الرجل يلبي بالحج والعمرة، فقال مجاهد: يبدأ بالعمرة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت منصور فرماتے ہیں کہ میں نے ابراہیم اور حضرت مجاہد سے دریافت کیا کہ آدمی اگر حج وعمرہ کے لیے ایک ساتھ تلبیہ پڑھے ؟ حضرت مجاہد نے فرمایا کہ وہ عمرہ سے ابتدا کرے، اور ابراہیم نے فرمایا اس کی نیت اس کے لیے کافی ہوجائے گی۔
حدیث نمبر: 16506
١٦٥٠٦ - وقال (إبراهيم) (١): تجزئه النية.