حدیث نمبر: 16491
١٦٤٩١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حاتم بن إسماعيل عن حميد بن صخر عن عكرمة عن ابن عباس أنه قال: (إنها لحوجاء) (١) في نفسي أن أموت قبل أن أحج ماشيًا (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما ارشاد فرماتے ہیں کہ یہ مجھ میں ایک کمزوری اور کمی ہوگی اگر میں پیدل حج کرنے سے قبل مرجاؤں۔
حدیث نمبر: 16492
١٦٤٩٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن ابن (أبي) (١) نجيح عن مجاهد أن إبراهيم وإسماعيل حجا وهما ماشيان.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مجاہد سے مروی ہے کہ ابراہیم اور اسماعیل نے پیدل چل کر حج فرمایا۔
حدیث نمبر: 16493
١٦٤٩٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حفص بن غياث عن جعفر عن أبيه قال: حج الحسين بن علي ماشيًا ونجائبه تقاد إلى جنبه، قال حفص: أحسبه قال: عشرًا (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت جعفر اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ حضرت حسین بن علی رضی اللہ عنہ نے چل کر حج کیا اور اونٹ ان کے پہلو میں چل رہا تھا، حضرت حفص فرماتے ہیں کہ میرا خیال ہے کہ دس مرتبہ فرمایا۔
حدیث نمبر: 16494
١٦٤٩٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبدة بن سليمان عن عثمان بن حكيم قال: رأيت نافع بن جبير يقضي مناسكه على رجليه ويعرِّف على رجليه.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عثمان بن حکیم فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت نافع بن جبیر کو دیکھا آپ نے تمام مناسک حج پیدل چل کر کیے اور عرفات میں قیام بھی پیدل چل کر فرمایا۔
حدیث نمبر: 16495
١٦٤٩٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن إسماعيل بن عبد الملك قال: حججت مع سعيد بن جبير ماشيًا.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت اسماعیل بن عبد الملک فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت سعید بن جبیر کے ساتھ پیدل چل کر حج کیا۔
حدیث نمبر: 16496
١٦٤٩٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا (أبو) (١) أسامة عن ابن جريج قال: سألت نافعًا: حج ابن عمر ماشيًا؟ قال: لا (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن جریج فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت نافع سے دریافت کیا، کیا حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے پیدل حج کیا ہے ؟ آپ نے فرمایا نہیں۔