حدیث نمبر: 16403
١٦٤٠٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا معاذ عن ابن عون عن محمد قال: كانوا يرون أن أعلم الناس بالمناسك ابن عفان ثم بعده ابن عمر.
مولانا محمد اویس سرور
محمد سے مروی ہے کہ سب سے زیادہ مناسک حج کا علم حضرت ابن عفان کے پاس تھا پھر اس کے بعد حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما تھے۔
حدیث نمبر: 16404
١٦٤٠٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا الفضل عن سفيان عن أبي إسحاق عن عبد اللَّه بن سيف عن عائشة أنها قالت: ابن عباس أعلم من بقي بالحج (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ موجودہ لوگوں میں حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما مناسک حج کے سب سے زیادہ جاننے والے ہیں۔
حدیث نمبر: 16405
١٦٤٠٥ - حدثنا أبو بكر قال: ثنا ابن فضيل (١) أسلم النقري قال: كنت جالسًا مع أبي جعفر فمر عطاء، فقال أبو جعفر: (ما بقي) (٢) على ظهر الأرض أحد أعلم بمناسك الحج من عطاء.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت اسلم المنقری فرماتے ہیں کہ میں حضرت ابو جعفر کے پاس بیٹھا ہوا تھا، حضرت عطاء گزرے تو حضرت ابو جعفر نے فرمایا : زمین کے اوپر اس شخص سے زیادہ مناسک حج کا علم رکھنے والا کوئی نہیں بچا۔