حدیث نمبر: 16336
١٦٣٣٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن علية عن ابن (أبي) (١) نجيح عن مجاهد عن عبد اللَّه في الضب يصيبه المحرم: جفنة من طعام (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ فرماتے ہیں کہ محرم اگر گوہ کو مار دے تو اس پر دو مٹھیاں بھر کر گندم لازم ہے۔
حدیث نمبر: 16337
١٦٣٣٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا سلام عن مخارق عن طارق قال: خرجنا حجاجًا، حتى إذا كنا ببعض الطريق أوطأ رجل منا ضبًا فقتله وهو محرم، فأتى عمر ابن الخطاب ليحكم عليه، فقال له عمر: احكم معي فحكما فيه جديًا قد جمع الماء والشجر، ثم قال عمر: ﴿يَحْكُمُ بِهِ ذَوَا عَدْلٍ مِنْكُمْ﴾ [المائدة: ٩٥] (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت طارق فرماتے ہیں کہ ہم لوگ حج کے لیے گئے، جب ہم راستے میں تھے تو ہم میں سے ایک شخص نے جو حالت احرام میں تھا گوہ کو پاؤں تلے کچل دیا، پھر حضرت عمر کے پاس آیا تاکہ آپ اس کے متعلق فیصلہ فرمائیں، حضرت عمر نے اس سے فرمایا میرے ساتھ ایک اور فیصل لے آؤ۔ پس دونوں نے ایسی بکری کا فیصلہ کیا جس نے پانی اور درخت کو جمع کیا ہو (یعنی چرتی ہو اور پانی پیتی ہو اتنی چھوٹی نہ ہو کہ صرف دودھ پر گزرا کرتی ہو) ۔ پھر حضرت عمر نے آیت مبارکہ تلاوت فرمائی کہ { یَحْکُمُ بِہٖ ذَوَا عَدْلٍ مِّنْکُمْ }، (تم میں سے دو عادل لوگ فیصلہ کریں) ۔
حدیث نمبر: 16338
١٦٣٣٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أسباط عن مطرف عن عطاء قال: في الضب شاة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ گوہ کے مارنے پر بکری لازم ہے۔