حدیث نمبر: 16329
١٦٣٢٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن أفلح عن القاسم أنه اغتسل حين دخل مكة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت قاسم مکہ مکرمہ میں داخل ہونے سے قبل غسل فرماتے ۔
حدیث نمبر: 16330
١٦٣٣٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا جرير عن يزيد عن عبد الرحمن بن أبي ليلى قال: الغسل يوم دخول مكة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد الرحمن بن ابی لیلیٰ فرماتے ہیں کہ مکہ مکرمہ میں داخل ہونے کے دن غسل کرنا (مستحب) ہے۔
حدیث نمبر: 16331
١٦٣٣١ - حدثنا أبو بكر قال حدثنا جرير عن عطاء بن السائب عن إبراهيم ⦗٨٥⦘ قال: (كان) (١) علقمة والأسود وأصحابنا إذا انتهوا إلى بئر ميمون اغتسلوا منها ولبسوا (أحسن) (٢) ثيابهم.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ حضرت علقمہ ‘ حضرت اسود اور ہمارے دیگر اصحاب جب بئر میمون کے پاس پہنچتے تو اس میں غسل فرماتے اور اچھے کپڑے پہن لیتے۔
حدیث نمبر: 16332
١٦٣٣٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن فضيل عن يحيى بن سعيد عن نافع قال: كان ابن عمر لا يدخل مكة في حج ولا عمرة حتى يغتسل بذي طوى (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما حج یا عمرہ کے لیے مکہ مکرمہ میں داخل نہ ہوتے جب تک ذو طوی (مقام) پر غسل نہ فرما لیتے۔
حدیث نمبر: 16333
١٦٣٣٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبدة عن عبيد اللَّه بن عمر عن نافع عن ابن عمر أنه كان يغتسل إذا دخل (مكة) (١) ويأمرهم بذلك (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما جب مکہ مکرمہ میں داخل ہونے کا ارادہ فرماتے تو غسل فرماتے اور دوسروں کو بھی اس کا حکم فرماتے ۔