کتب حدیثمصنف ابن ابي شيبهابوابباب: جو حضرات یہ فرماتے ہیں کہ نہیں ہے عمرہ سوائے اس عمرے کے جس کو اپنے اھل کے پاس سے شروع کیا ہو
حدیث نمبر: 16195
١٦١٩٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد السلام عن خصيف عن عطاء وطاوس ومجاهد أنهم قالوا: لا عمرة (إلا) (١) عمرة ابتدأتها من أهلك، ولا عمرة بعد الصدر.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء ‘ حضرت طاؤس اور حضرت مجاہد ارشاد فرماتے ہیں کہ عمرہ نہیں ہے سوائے اس عمرے کے جس کی ابتداء اپنے اھل کے پاس سے کی ہو، اور ایام نحر کے چوتھے دن کے بعد عمرہ نہیں ہے، اور حضرت سعید بن جبیر فرماتے ہیں کہ اگر واپس میقات پر چلا جائے پھر تمتع کرے تو مجھے امید ہے کہ وہ عمرہ کرنے والا ہے (اس کو عمرہ کا ثواب ملے گا) ۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الحج / حدیث: 16195
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16195، ترقيم محمد عوامة 15729)
حدیث نمبر: 16196
١٦١٩٦ - (و) (١) قال: سعيد بن جبير: إن رجع إلى ميقات (أرضه) (٢) (فتمتع) (٣) (رجوت) (٤) أن تكون عمرة.
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الحج / حدیث: 16196
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16196، ترقيم محمد عوامة ---)