حدیث نمبر: 16192
١٦١٩٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن أبي معشر عن نافع أن كعبًا أهدى [بقرة مقلدة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت نافع سے مروی ہے کہ حضرت کعب نے قلادہ ڈالی ہوئی گائے ھدی بھیجی۔
حدیث نمبر: 16193
١٦١٩٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا هشيم عن أبي بشر عن سعيد] (١) بن جبير قال: البقر تقلد ولا تشعر.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعیدبن جبیر فرماتے ہیں کہ گائے کو قلادہ تو ڈالا جائے گا لیکن اس کا اشعار نہیں کیا جائے گا۔
حدیث نمبر: 16194
١٦١٩٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن العمري عن نافع عن ابن عمر أنه كان يقلد البقرة ويشعرها في أسنمتها؛ فإن لم يكن لها سنام فموضعه (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما گائے کو قلادہ ڈالتے اور اس کے کوہان پر اشعار فرماتے ، اور اگر اس کی کوہان نہ ہوتی تو کوہان والی جگہ پر اشعار فرماتے ۔