حدیث نمبر: 16139
١٦١٣٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو أسامة عن هشام قال: كان أبي (يحزم) (١) على بطنه الثوب ولا (يعقده) (٢) وهو محرم.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ہشام فرماتے ہیں کہ میرے والد پیٹ پر کپڑا باندھ لیا کرتے تھے لیکن حالت احرام میں گرہ نہیں لگاتے تھے۔
حدیث نمبر: 16140
١٦١٤٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن فضيل عن ليث عن عطاء (و) (١) طاوس قالا: رأينا ابن عمرو هو محرم وقد شد حقويه بعمامة (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء اور حضرت طاؤس فرماتے ہیں کہ ہم نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کو حالت احرام میں دیکھا کہ آپ نے ازار باندھنے کی جگہ پر عمامہ باندھا ہوا ہے، (عمامے کے ساتھ اس کو باندھا ہوا ہے) ۔
حدیث نمبر: 16141
١٦١٤١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن ابن أبي ذئب عن مسلم بن جندب قال: سمعت ابن عمر يقول: لا تعقد عليك شيئًا وأنت محرم (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما ارشاد فرماتے ہیں کہ حالت احرام میں میں کسی چیز کو باندھ کر گرہ مت لگاؤ۔
حدیث نمبر: 16142
١٦١٤٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن إسرائيل عن جابر عن أبي جعفر قال: لا بأس أن يعقد على القرحة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو جعفر فرماتے ہیں کہ کوئی حرج نہیں اگر محرم زخم پر کچھ باندھ کر گرہ لگا لے۔
حدیث نمبر: 16143
١٦١٤٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن ابن أبي ذئب عن صالح بن أبي حسان أن النبي ﵊ أبصر رجلًا (محتزمًا) (١) بحبل أبرق وهو محرم فقال: يا صاحب الحبل ألقه (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت صالح بن ابو حسان سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک شخص کو دیکھا کہ اس نے حالت احرام میں رنگین رسی باندھی ہوئی ہے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : اے رسی والے اس کو کھول دے۔
حدیث نمبر: 16144
١٦١٤٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا العكلي عن حماد بن (سلمة) (١) عن عطاء الخراساني عن سعيد بن المسيب قال: لا بأس أن يعقد المحرم على الجرح.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن المسیب فرماتے ہیں کہ محرم اگر زخم پر کوئی چیز باندھ کر گرہ لگا لے تو کوئی حرج نہیں ہے۔
حدیث نمبر: 16145
١٦١٤٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع [عن إبراهيم عن عطاء قال: لا بأس أن يعصب على الجرح.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء بھی یہی فرماتے ہیں۔
حدیث نمبر: 16146
١٦١٤٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع] (١) عن سفيان عن جابر عن عطاء قال: لا بأس به.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء فرماتے ہیں اس طرح کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔
حدیث نمبر: 16147
١٦١٤٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا (جرير) (١) عن منصور عن مجاهد قال: إذا كسرت يد المحرم وإذا شج عصب عليها، قال منصور: وليس عليه شيء.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ محرم کا ہاتھ زخمی ہوجائے یا اس کی پیشانی پر زخم آجائے تو اس پر کچھ باندھے، اور حضرت منصور فرماتے ہیں کہ اس پر کچھ لازم بھی نہیں ہے۔
حدیث نمبر: 16148
١٦١٤٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن نمير عن عبد الملك عن عطاء في المحرم تنكسر يده أيداويها؟ قال: نعم، ويعصب عليها بخرقة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء سے دریافت کیا گیا کہ محرم کے ہاتھ پر زخم آجائے تو کیا اس پر دوا لگا سکتا ہے ؟ آپ نے فرمایا کہ ہاں اور اس پر کپڑا وغیرہ باندھ لے۔
حدیث نمبر: 16149
١٦١٤٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن عيينة عن عمرو (١) قال: قلت لجابر بن زيد: انحل (إزاري) (٢) بعرفة فأعقده، قال: نعم.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمرو فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت جابر بن زید سے دریافت کیا کہ عرفات میں میرا ازار بند ڈھیلا ہوگیا تھا کیا میں اس کو باندھ لوں ؟ آپ نے فرمایا : ہاں۔
حدیث نمبر: 16150
١٦١٥٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن عيينة عن هشام بن (حجير) (١) قال: رأى طاوس ابن عمر يطوف وقد شد حقوه بعمامة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت طاؤس نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کو اس حال میں طواف کرتے ہوئے دیکھا کہ انہوں نے ازار بند کی جگہ کو عمامہ کے ساتھ باندھا ہوا تھا۔