حدیث نمبر: 16129
١٦١٢٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الأعلى عن يونس عن الحسن في رجل طاف بالبيت ونسي أن يرمل قال: يهريق دمًا.
مولانا محمد اویس سرور
حسن فرماتے ہیں کہ کوئی شخص طواف کرے اور رمل کرنا بھول جائے تو وہ دم ادا کرے گا۔
حدیث نمبر: 16130
١٦١٣٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الأعلى عن هشام عن عطاء قال: إن نسي أن يرمل (ثلاثة) (١) أشواط رمل فيما بقي، وإن لم يبق إلا شوط واحد رمل فيه، ولا شيء عليه، فإن لم يرمل في شيء منهن فلا شيء عليه.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ اگر پہلے تین چکروں میں رمل کرنا بھول جائے تو باقی چکروں میں رمل کرے، اور اگر صرف ایک چکر باقی رہ گیا ہو پھر یاد آئے تو اسی میں رمل کرے اس پر کچھ بھی لازم نہیں ہے اور اگر بالکل رمل نہ کرے تو بھی اس پر کچھ نہیں ہے۔