کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: جو حضرات محرم کے مہینے میں عمرہ کرنے کو مستحب خیال کرتے ہیں
حدیث نمبر: 16116
١٦١١٦ - [حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن قرة بن خالد عن ابن سيرين أنه كان يسحب عمرة المحرم] (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن سیرین محرم میں عمرہ کرنے کو مستحب خیال کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 16117
١٦١١٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا إسماعيل بن إبراهيم عن أيوب قال: قلت لسالم بن عبد اللَّه: عمرة (المحرم) (١) (أبت هي؟) (٢) قال: نعم.
مولانا محمد اویس سرور
ایوب فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت سالم بن عبداللہ سے دریافت کیا کہ محرم کا عمرہ یقینی طور پر ہوجائے گا ؟ آپ نے فرمایا : ہاں۔
حدیث نمبر: 16118
١٦١١٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يزيد بن هارون عن ابن عون قال: قلت للقاسم: العمرة في المحرم، قال: كانوا يرونها تامة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عون فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت قاسم سے محرم میں عمرہ کے متعلق دریافت کیا ؟ آپ نے فرمایا کہ صحابہ کرام اس کو عمرہ تامہ سمجھتے تھے۔
حدیث نمبر: 16119
١٦١١٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الوهاب بن عطاء عن ابن أبي عروبة عن أيوب قال: سألت سليمان بن يسار وسالم بن عبد اللَّه عن عمرة المحرم، فقالا: تامة (تقضي) (١).
مولانا محمد اویس سرور
ایوب فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت سلیمان بن یسار اور سالم بن عبداللہ سے محرم کے عمرہ کے متعلق دریافت کیا ؟ آپ نے فرمایا کہ یہ مکمل ہے اس کو ادا کیا جائے گا۔
حدیث نمبر: 16120
١٦١٢٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا سهل بن يوسف عن التيمي قال: سئل طاوس عن عمرة المحرم فقال: لا ورب هذه ما أدري ما هي (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت طاؤس سے محرم کے عمرہ کے متعلق دریافت کیا گیا ؟ آپ نے فرمایا : رب کعبہ کی قسم مجھے نہیں معلوم یہ کیا ہے (اس کی کیا حیثیت ہے)