حدیث نمبر: 16046
١٦٠٤٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن الربيع (عن) (١) قيس بن (سعد) (٢) عن ابن عباس قال: الصدقة تطوعًا، والصلاة والصوم والطواف إن شاء (أتم) (٣) وإن شاء قطع (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما ارشاد فرماتے ہیں کہ صدقہ کرنا (نفلی عبادت) نماز، روزہ اور طواف (اگر نفلی ہوں تو) اگر چاہو تو پورا کرلو اور اگر چاہو تو ختم کردو۔
حدیث نمبر: 16047
١٦٠٤٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الرحيم عن إسماعيل عن الحسن وقتادة وابن سيرين في الرجل يفتتح الطواف تطوعًا ثم يقطعه قالوا: يقضي طوافه.
مولانا محمد اویس سرور
حسن، حضرت قتادہ، حضرت ابن سیرین اس شخص کے متعلق فرماتے ہیں جو نفلی طواف شروع کر دے پھر اس کو نامکمل ختم کر دے کہ وہ اس طواف کی قضا کرے۔
حدیث نمبر: 16048
١٦٠٤٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا جرير عن مغيرة عن إبراهيم قال: إذا حضرت صلاة مكتوبة وأنت تطوف بالبيت فاقطع طوافك، ثم صل، ثم اقض ما بقي من طوافك.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ اگر طواف کے دوران فرض نماز کا وقت ہوجائے تو طواف کو چھوڑ کر نماز پڑھے، پھر طواف کے جتنے چکر رہ گئے ان کو پورا کرلے۔
حدیث نمبر: 16049
١٦٠٤٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا جرير عن ليث عن عطاء وطاوس ومجاهد قالوا: إن شئت فاقض ما بقي، وإن شئت فاستقبل.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء ، حضرت طاؤس اور حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ اگر چاہو تو اسی طواف کو پورا کرلو اور اگر چاہو تو دوبارہ نیا طواف کرلو۔
حدیث نمبر: 16050
١٦٠٥٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن حنظلة عن سالم أنه كان يطوف بين الصفا والمروة، فأقيمت الصلاة فصلى، ثم رجع إلى الصفا والمروة فأتم ما بقي.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سالم صفا ومروہ کی سعی کر رہے تھے کہ نماز کا وقت ہوگیا تو انہوں نے نماز ادا فرمائی پھر صفا ومروہ تشریف لے گئے اور جتنے چکر رہ گئے تھے ان کو پورا فرمایا۔
حدیث نمبر: 16051
١٦٠٥١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن نمير عن عبد الملك عن شيخ من أهل مكة قال: رأيت ابن عمر يطوف وقد أقيمت الصلاة فدخل في الصلاة فلما قضى الصلاة بنى على طوافه (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد الملک مکہ مکرمہ کے شیخ سے روایت کرتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کو طواف کرتے ہوئے دیکھا اور نماز کا وقت ہوگیا، وہ نماز میں شامل ہوگئے، جب نماز مکمل ہوگئی تو اسی طواف کو مکمل کیا۔
حدیث نمبر: 16052
١٦٠٥٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حميد (بن) (١) عبد الرحمن عن ابن أبي ليلى عن عطاء عن ابن عباس أنه بنى على ما بقي (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے اپنے طواف کے باقی چکروں کو پورا فرمایا۔
حدیث نمبر: 16053
١٦٠٥٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو أسامة عن هشام عن رجل عن سعيد بن جبير أنه طاف خمسة أشواط ثم أقيمت الصلاة فصلى، فلما قضى صلاته بنى على ما بقي من طوافه وصلى ركعتين.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن جبیر نے طواف کے پانچ چکر لگائے تو نماز کا وقت ہوگیا تو آپ نے نماز ادا فرمائی پھر اپنے طواف کے باقی چکر مکمل فرمائے اور دو رکعتیں ادا فرمائیں۔
حدیث نمبر: 16054
١٦٠٥٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عيسى بن يونس عن إبراهيم بن إسماعيل ابن (درهم) (١) قال: بعثني مجاهد في حاجة وأنا أطوف معه بالبيت فقلت له: إني لم أتم طوافي، قال: ترجع فتتم.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابراہیم بن اسماعیل بن درھم فرماتے ہیں کہ حضرت مجاہد نے مجھے کسی کام کے لیے بھیجا جب کہ میں ان کے ساتھ طواف کر رہا تھا، میں نے ان سے عرض کیا کہ : میرا طواف ابھی مکمل نہیں ہوا ہے، فرمایا لوٹ کر پھر اس کو پورا کرے۔
حدیث نمبر: 16055
١٦٠٥٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن أبي عدي عن أشعث عن الحسن في (الرجل) (١) تعرض له الحاجة، قال: يقطع طوافه ويستأنف.
مولانا محمد اویس سرور
حسن اس شخص کے متعلق فرماتے ہیں کہ جس کو دوران طواف ضرورت پیش آجائے، فرمایا طواف کو چھوڑ دے اور بعد میں نئے سرے سے طواف کرے۔