حدیث نمبر: 16042
١٦٠٤٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبدة عن عبيد اللَّه (بن) (١) عمر عن نافع قال: بعث معي عبد اللَّه ببدنة تطوعًا، فعطب في الطريق فنحرتها فتصدقت منها بطائفة ورجعت إليه ببعضها فأكل ولم يبدل (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت نافع فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ نے میرے ساتھ نفلی ھدی کا اونٹ بھیجا، وہ راستہ میں ہی تھکن سے چور ہوگیا تو میں نے اس کو ذبح کردیا اور اس کا گوشت ایک جماعت پر صدقہ کردیا، اور اس کا کچھ گوشت اپنے ساتھ واپس لے کر آیا، آپ نے اس میں سے تناول فرمایا اور اس کا بدل بھی ادا نہ فرمایا۔
حدیث نمبر: 16043
١٦٠٤٣ - حدثنا أبو بكر قال: (حدثنا) (١) أبو معاوية عن أشعث عن الشعبي عن عبد اللَّه قال: إذا ساق هديًا تطوعًا فعطب؟ قال: كل وأطعم وليس عليك البدل (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ سے دریافت کیا گیا کہ اگر نفلی ھدی کا جانور راستہ میں تھکن سے چور ہوجائے ؟ آپ نے فرمایا خود کھاؤ اور دوسروں کو کھلاؤ اور آپ پر اس کا بدل لازم نہیں ہے۔
حدیث نمبر: 16044
١٦٠٤٤ - حدثنا أبو بكر قال: (حدثنا) (١) وكيع عن سفيان عن ابن جريج عن عطاء قال: كل من التطوع والتمتع وهدي الإحصار و (النذر) (٢) إذا لم تسم.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ نفلی ھدی، حج تمتع کی ھدی، روکے جانے کی ھدی اور نذر کی ھدی کھا سکتے ہو اگر اس کو متعین نہ کیا ہو۔
حدیث نمبر: 16045
١٦٠٤٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن شريك عن سالم عن سعيد بن جبير قال: يؤكل من التطوع والتمتع.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن جبیر فرماتے ہیں کہ ھدی تمتع اور نفلی ھدی کے گوشت کو کھالو۔