کتب حدیثمصنف ابن ابي شيبهابوابباب: جو واجب ھدی کو ہانکے پھر وہ ھدی تھک جائے تو کیا اس کو ذبح کر کے کھا سکتا ہے؟
حدیث نمبر: 16035
١٦٠٣٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا غندر (عن شعبة) (١) عن الحكم عن سعيد ابن جبير أنه قال في الهدي الواجب: لا يأكل منه وعليه (جزاء) (٢)، وقال في التطوع: (يؤكل) (٣) منه.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن جبیر واجب ھدی کے متعلق فرماتے ہیں کہ اس کو مت کھائے اور اس پر اس کی جزاء ہے، اور نفلی ھدی کے متعلق فرماتے ہیں کہ اس کو کھالے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الحج / حدیث: 16035
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16035، ترقيم محمد عوامة 15574)
حدیث نمبر: 16036
١٦٠٣٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن نمير عن عبد الملك عن عطاء في رجل ساق بدنة فعطبت، قال: يأكل ويطعم ويتصدق؛ لأن عليه البدل.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء اس شخص کے متعلق فرماتے ہیں جو اونٹ کو ہانکے پھر وہ راستہ میں تھک جائے کہ اس میں سے کھالے اور دوسروں کو کھلا بھی دے اور صدقہ کر دے، کیونکہ اس پر اب اس کا بدل لازم ہے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الحج / حدیث: 16036
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16036، ترقيم محمد عوامة 15575)
حدیث نمبر: 16037
١٦٠٣٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو معاوية عن أشعث عن الشعبي عن عبد اللَّه قال: إذا ساق هديًا واجبًا فعطب، أكل وأطعم وعليه البدل (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ فرماتے ہیں کہ جب ھدی واجب کو وہ ہانکے اور وہ تھک جائے تو اس کو کھالے اور دوسروں کو کھلا دے اور اس پر اس کا بدل لازم ہے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الحج / حدیث: 16037
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): ضعيف منقطع؛ أشعث ضعيف، والشعبي لم يدرك عبد اللَّه.
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16037، ترقيم محمد عوامة 15576)
حدیث نمبر: 16038
١٦٠٣٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن شعبة عن الحكم عن سعيد بن جبير قال: كل وأبدل إذا عطب الهدي، وإن كان واجبًا.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن جبیر فرماتے ہیں کہ اگر ھدی کا جانور تھک جائے تو اس کو ذبح کر کے کھالے اور اگر وہ ھدی واجب ہے تو اس کا بدل دے دے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الحج / حدیث: 16038
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16038، ترقيم محمد عوامة 15577)
حدیث نمبر: 16039
١٦٠٣٩ - (حدثنا أبو بكر) (١) قال: (حدثنا) (٢) ابن علية عن (أبي) (٣) التياح عن موسى بن سلمة عن ابن عباس أن رسول اللَّه ﷺ بعث (بثمانى) (٤) عشرة بدنة مع رجل (فأمره) (٥) فيها بأمره فانطلق ثم رجع، فقال له: أرأيت إن ⦗٢٧⦘ (أزحف) (٦) علينا منها (شيء) (٧) قال: "انحرها، ثم اغمس نعلها في دمها واجعلها على صفحتها، ولا تأكل منها أنت ولا أحد من (أهل) (٨) رفقتك" (٩).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اٹھارہ (١٨) اونٹ ایک آدمی کو دے کر روانہ کیا اور اس کے متعلق ہدایات دیں، وہ چلا اور پھر لوٹ کر آیا اور کہا اور عرض کیا کہ اگر ان میں سے کوئی اونٹ راستہ میں تھکن سے چور ہوجائے ؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ اس کو ذبح کر کے اس کے نعل کو خون میں ڈبو دو ، اور پاؤں کو چہرہ کی جانب ڈال دو ، آپ اور آپ کے ساتھی اس میں سے نہ کھائیں (باقی لوگ کھائیں) ۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الحج / حدیث: 16039
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): صحيح؛ أخرجه مسلم (١٣٢٥)، وأحمد (١٨٦٩).
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16039، ترقيم محمد عوامة 15578)
حدیث نمبر: 16040
١٦٠٤٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن هشام عن أبيه عن ناجية الخزاعي (قال: قلت) (١): يا رسول اللَّه كيف أصنع بما عطب من البدن؟ قال: "انحره واغمس نعله في دمه وخل بين الناس وبينه فليأكلوه" (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ناجیہ الخزاعی فرماتے ہیں کہ میں نے عرض کیا اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! اگر کوئی اونٹ راستہ میں تھک جائے تو کیا کروں ؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : اس کو ذبح کر کے اس کے نعل کو خون میں ڈبو دے اور اس کو لوگوں کے کھانے کے لیے چھوڑ دو ۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الحج / حدیث: 16040
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): صحيح؛ أخرجه أحمد (١٨٩٤٣)، وأبو داود (١٧٦٢)، والترمذي (٩١٠)، والنسائي في الكبرى (٤١٣٧)، وابن ماجه (٣١٠٦)، وابن خزيمة (٢٥٧٧)، وابن حبان (٤٠٢٣)، والحاكم ١/ ٤٤٧، وابن أبي عاصم في الآحاد (٢٣٠٨)، والشافعي في السنن (٤٢٩)، والحميدي (٨٨٠)، والدارمي (١٩٠٩)، والطحاوي في شرح المشكل (١٣٢٠)، وابن قانع ٣/ ١٦١، والبيهقي ٥/ ٢٤٣، والبغوي (١٩٥٣)، وابن عبد البر في التمهيد ٢٢/ ٢٦٣، وابن الأثير في أسد الغابة ٥/ ٢٩٤.
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16040، ترقيم محمد عوامة 15579)
حدیث نمبر: 16041
١٦٠٤١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا محمد بن (بشر) (١) قال: حدثنا سعيد بن أبي (عروبة) (٢) عن قتادة عن سنان (بن سلمة) (٣) عن ابن عباس أن (ذؤيبًا) (٤) الخزاعي حدث أن النبي ﷺ كان يبعث معه بالبدن، فيقول: "إذا عطِبَ منها شيء ⦗٢٨⦘ فخشيت عليه موتا فانحرها ثم اغمس نعلها في دمها ثم اضرب (بها) (٥) على صفحتها، ولا تطعم منها (أنت ولا أحد) (٦) من أهل رفقتك" (٧).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ حضرت زؤیب الخزاعی نے بیان فرمایا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کے ساتھ کچھ اونٹ بھیجے اور فرمایا : اگر ان میں سے کوئی اونٹ تھکن سے چور ہوجائے اور اس کے مرنے کا اندیشہ ہو تو اس کو ذبح کرلینا پھر اس کے نعل کو خون میں ڈبو دینا اور ان پاؤں کو چہرہ کی جانب کو ڈال دینا، آپ اور آپ کے جماعت کے ساتھی اس میں سے کچھ نہ کھائیں۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الحج / حدیث: 16041
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): صحيح؛ أخرجه مسلم (١٣٢٦)، وأحمد (١٧٩٧٤).
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16041، ترقيم محمد عوامة 15580)