حدیث نمبر: 15976
١٥٩٧٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حاتم بن إسماعيل عن ابن حرملة قال: قتلت قرادًا أو حنطبًا وأنا محرم، فقال (١) سعيد: تصدق (تمرة) (٢)، (وقال) (٣): تمرة خير منها.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن حرملہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابو سعید سے کہا کہ میں نے حالت احرام میں چچڑی یا ٹڈی کو مار ڈالا ہے، حضرت ابو سعید نے مجھ سے فرمایا کہ کھجور صدقہ کر دے، کھجور اس سے بہتر ہے۔
حدیث نمبر: 15977
١٥٩٧٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن نمير عن عبيد اللَّه عن القاسم قال: سألت رجلًا عن القراد يصيبه المحرم فقال: تمرة خير من قراد، بل نصف تمرة، بل نواة خير من قراد.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت قاسم نے ایک شخص سے دریافت کیا کہ محرم اگر چچڑی کو مار ڈالے ؟ اس نے فرمایا کھجور بلکہ نصف کھجور چچڑی سے بہتر ہے، بلکہ گٹھلی بھی چچڑی سے بہتر ہے۔
حدیث نمبر: 15978
١٥٩٧٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبدة عن صالحد بن مسلم عن الشعبي في المحرم يقتل القراد قال: يطعم كفًا من طعام حنطة أو دقيق أو تمر.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ محرم اگر چچڑی کو مار ڈالے تو وہ گندم، آٹا یا کھجور میں سے ایک مٹھی صدقہ کر دے۔
حدیث نمبر: 15979
١٥٩٧٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا غندر عن شعبة عن أبي (مسلمة) (١) قال: سمعت عكرمة (سئل) (٢) عن محرم قتل حلمة؟ قال: يتصدق بكسرة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عکرمہ سے دریافت کیا گیا کہ محرم اگر بڑی چچڑی کو مار ڈالے ؟ فرمایا کہ روٹی کا ٹکڑا صدقہ کر دے۔