حدیث نمبر: 15951
١٥٩٥١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الأعلى (بن عبد الأعلى) (١) عن محمد بن إسحاق عن (حكيم) (٢) بن (حكيم) (٣) عن مسعود بن الحكم عن أمه قالت: (كأني) (٤) أنظر (إلى) (٥) علي على بغلة رسول اللَّه ﷺ[أيام منى وهو ⦗٧⦘ ينادي ألا إن رسول اللَّه ﷺ] (٦) (يقول) (٧): "إنها ليست بأيام صيام، إنها أيام أكل وشرب" (٨).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مسعود بن حکم کی والدہ فرماتی ہیں کہ گویا کہ وہ منظر آج بھی میری آنکھوں کے سامنے ہے کہ ایام تشریق میں حضرت علی رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے خچر پر سوار یہ ندا دے رہے تھے کہ : آگاہ ہو جاؤ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ارشاد فرماتے ہیں کہ : یہ روزے رکھنے کے دن نہیں ہیں یہ کھانے پینے کے دن ہیں۔
حدیث نمبر: 15952
١٥٩٥٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا سلام عن إبراهيم عن أبي الشعثاء قال: كنا جلوسا مع عبد اللَّه بن (عمر) (١) (بمنى) (٢) فأتينا بطعام فتنحى ابن له فقال: إني صائم، فقال: أطعم فإنها أيام أكل وشرب قال: فأفطر (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو الشعثائ سے مروی ہے کہ ہم لوگ منیٰ میں حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے ساتھ بیٹھے ہوئے تھے، کھانا لایا گیا تو حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما پیچھے ہٹ گئے اور فرمایا کہ میرا روزہ ہے، ان کو فرمایا کھائیے یہ کھانے، پینے کے دن ہیں، تو انھوں نے روزہ افطار کرلیا۔
حدیث نمبر: 15953
١٥٩٥٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن علية عن يونس عن الحسن قال: أيام التشريق أيام طعم وذكر.
مولانا محمد اویس سرور
حسن فرماتے ہیں کہ ایام تشریق کھانے اور ذکر کے دن ہیں۔
حدیث نمبر: 15954
١٥٩٥٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حفص وجرير عن الحسن بن عبيد اللَّه قال: سألت (١) إبراهيم عن صوم أيام التشريق فقال: (قال) (٢) مسروق: هن أيام أكل وشرب.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حسن بن عبید اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے ابراہیم سے ایام تشریق میں روزہ رکھنے کے متعلق دریافت کیا ؟ آپ نے فرمایا کہ حضرت مسر وق فرماتے ہیں کہ یہ کھانے پینے کے دن ہیں۔
حدیث نمبر: 15955
١٥٩٥٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حاتم بن إسماعيل عن جعفر عن أبيه أن النبي ﷺ بعث بديل بن (ورقاء) (١) الخزاعي على جمل أورق ينادي أيام منى إنها أيام أكل وشرب (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت جعفر کے والد سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت بدیل بن ورقاء الخزاعی کو ایام منیٰ میں بھیجا کہ منادی کردو کہ یہ کھانے، پینے کے دن ہیں۔
حدیث نمبر: 15956
١٥٩٥٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا (١) ابن فضيل (عن ليث) (٢) عن عمرو بن دينار قال: حدثني رجل من الأنصار من أصحاب رسول اللَّه ﷺ قال: بعثني النبي ﷺ (٣) أيام التشريق فأمرني (أن) (٤) أنادي في الناس إنها أيام أكل وشرب (٥).
مولانا محمد اویس سرور
انصار کے ایک شخص سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایام تشریق میں مجھے بھیجا اور حکم دیا کہ میں لوگوں میں منادی کروا دوں کہ یہ کھانے پینے کے دن ہیں۔
حدیث نمبر: 15957
١٥٩٥٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن حبيب بن أبي ثابت عن نافع بن جبير عن بشر بن سحيم أن النبي ﷺ خطب أيام التشريق فقال: "إنه لا يدخل الجنة إلا نفس مؤمنة كان هذه الأيام أيام أكل وشرب" (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت بشر بن سحیم سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایام تشریق میں خطبہ دیا اور فرمایا : جنت میں صرف مؤمن شخص داخل ہوگا، اور ایام تشریق کھانے پینے کے دن ہیں۔
حدیث نمبر: 15958
١٥٩٥٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن موسى بن عبيدة عن منذر بن جهم عن عمر بن خلدة الأنصاري عن أمه قالت: بعث (رسول اللَّه) (١) ﷺ عليًا أيام التشريق ينادي إنها أيام أكل وشرب وبعال (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمر بن خلدہ انصاری کی والدہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت علی رضی اللہ عنہ کو بھیجا کہ وہ منادی کردیں کہ : ایام تشریق کھانے، پینے اور بیوی سے صحبت کرنے کے دن ہیں۔
حدیث نمبر: 15959
١٥٩٥٩ - [حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبدة عن عبد الملك (عن عطاء) (١) قال: كنا نصوم أيام التشريق بمنى ثم نهينا عنها] (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ ہم لوگ منیٰ میں ایام تشریق کے روزے رکھا کرتے تھے پھر ہمیں اس سے منع کردیا گیا۔
حدیث نمبر: 15960
١٥٩٦٠ - حدثنا أبو بكر قال حدثنا ابن مهدي عن سفيان عن عبد اللَّه بن أبي بكر وسالم عن سليمان بن يسار عن عبد اللَّه بن حذافة أن النبي ﷺ أمره (أن) (١) ⦗١٠⦘ ينادي أيام التشريق أنها أيام أكل وشرب (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ بن حذافہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایام تشریق میں مجھے حکم فرمایا کہ میں منادی کروا دوں کہ : یہ کھانے، پینے کے دن ہیں۔
حدیث نمبر: 15961
١٥٩٦١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الرحيم بن سليمان عن محمد بن عمرو عن أبي سلمة عن أبي هريرة قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "أيام التشريق أيام أكل وشرب" (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ایام تشریق کھانے، پینے کے دن ہیں۔
حدیث نمبر: 15962
١٥٩٦٢ - [حدثنا أبو بكر قال: (١) حدثنا عبد الأعلى عن هشام عن محمد (بن) (٢) أبي المليح قال: أيام التشريق أيام أهل وشرب] (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت محمد بن ابو الملیح فرماتے ہیں کہ ایام تشریق کھانے، پینے کے دن ہیں۔
حدیث نمبر: 15963
١٥٩٦٣ - حدثنا أبو بكر (قال حدثنا) (١) وكيع عن موسى بن علي عن (أبيه) (٢) عن (عقبة) (٣) بن عامر قال: قال رسول اللَّه ﷺ (٤): "يوم عرفة ويوم النحر وأيام ⦗١١⦘ التشريق عيد أهل الإسلام (وهن) (٥) أيام أكل وشرب" (٦).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عقبہ بن عامر سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : عرفہ، قربانی کا دن اور ایام تشریق مسلمانوں کی عید کے دن ہیں، یہ کھانے پینے کے دن ہیں۔