حدیث نمبر: 15850
١٥٨٥٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا هشيم عن يونس عن الحسن قال: "لا تحج المرأة إلا مع ذي محرم".
مولانا محمد اویس سرور
حسن فرماتے ہیں کہ عورت ذی رحم محرم کے ساتھ ہی حج کرے گی۔
حدیث نمبر: 15851
١٥٨٥١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا هشيم عن يونس عن ابن سيرين (أنه) (١) قال: تخرج في رفقة فيها رجال ونساء.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن سیرین فرماتے ہیں کہ عورت ایسی جماعت کے ساتھ جائے جس میں مرد اور خواتین ہوں۔
حدیث نمبر: 15852
١٥٨٥٢ - (حدثنا أبو بكر قال: حدثنا هشيم عن حجاج عن عطاء قال: تحج مع رفقة فيها رجال ونساء) (١) وتتخذ سلمًا تصعد عليه، ولا يقربها الكاري.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ وہ ایسی جماعت کے ساتھ جائے جس میں مرد وخواتین شامل ہوں، اور عورت ایک سیڑھی لے کر اس پر چڑھ جائے اور مزدور اس کے قریب نہ جائے۔
حدیث نمبر: 15853
١٥٨٥٣ - (حدثنا) (١) أبو بكر قال: حدثنا جرير عن ليث عن يحيى بن (عباد) (٢) - (أبي) (٣) هبيرة- قال: كتبت امرأة من أهل الري إلى إبراهيم أنها موسرة وليس لها بعل ولا محرم ولم تحج قط، فكتب إليها إبراهيم: إن هذا من السبيل الذي قال اللَّه وليس لك محرم، فلا تحجي إلا مع بعل أو محرم.
مولانا محمد اویس سرور
اھل الری کی ایک خاتون نے ابراہیم کو لکھا کہ وہ مالدار ہے اور اس کا شوہر بھی نہیں ہے اور کوئی محرم بھی نہیں ہے اور اس نے آج تک حج بھی نہیں کیا ہوا، ابراہیم نے اس کو لکھ کر بھیجا کہ : بیشک یہ وہ راستہ ہے جس کے متعلق اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے اور تیرے پاس کوئی محرم بھی نہیں ہے، تو شوہر اور محرم کے سوا ہرگز حج نہ کر۔
حدیث نمبر: 15854
١٥٨٥٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا جرير عن ابن شبرمة قال: كان الحسن بن أبي الحسن يرخص للمرأة التي لم تحج قط أن تحج مع المرأة التي معها محرم.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حسن بن الحسن اس عورت کو رخصت دیتے تھے جس نے حج نہ کیا ہو کہ وہ ایسی عورتوں کے ساتھ چلی جائے جن عورتوں کے ساتھ ان کے محرم ہوں۔
حدیث نمبر: 15855
١٥٨٥٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن الأعمش عن أبي صالح عن أبي سعيد قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "لا تسافر المرأة سفرًا يكون ثلاثة أيام (١) إلا مع (٢) (أبيها (٣) أو ابنها أو أخيها أو زوجها) (٤) أو ذي محرم" (٥).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو سعید سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : عورت تین دن یا اس سے زیادہ کا سفر اپنے ماں، باپ، بھائی، شوہر یا محرم کے علاوہ نہ کرے۔
حدیث نمبر: 15856
١٥٨٥٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن جابر عن عامر أنه سئل عن المرأة تريد الحج وزوجها غائب بخراسان (ففال) (١): إذا كانت الفريضة وكان لها محرم فلا بأس.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عامر سے ایک خاتون نے دریافت کیا کہ میں حج کرنا چاہتی ہوں لیکن میرا شوہر خراسان میں غائب ہے ؟ آپ نے فرمایا کہ اگر تیرے پر حج فرض ہوگیا ہے اور کوئی محرم بھی ہے تو کوئی حرج نہیں اس کے ساتھ چلی جا۔
حدیث نمبر: 15857
١٥٨٥٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حميد عن ليث عن طاوس قال: لا تحج المرأة إلا مع (زوجها) (١) أو ذي محرم.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت طاؤس فرماتے ہیں کہ عورت شوہر یا محرم کے علاوہ کسی اور کے ساتھ حج نہ کرے۔
حدیث نمبر: 15858
١٥٨٥٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حميد عن حسن عن علي بن عبد الأعلى قال: سئل عكرمة عن المرأة تحج مع غير ذي محرم أو زوج فقال: نهى رسول اللَّه ﷺ أن تسافر المرأة فوق (ثلاثة) (١) إلا (مع) (٢) ذي محرم، فكيف تصنع (باستها) (٣) (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عکرمہ سے دریافت کیا گیا کہ عورت اگر شوہر اور محرم کے بغیر حج کرے ؟ آپ نے فرمایا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے منع فرمایا ہے کہ عورت تین دن یا اس سے زیادہ کا سفر محرم کے بغیر کرے۔
حدیث نمبر: 15859
١٥٨٥٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو أسامة عن عبيد اللَّه عن نافع عن ابن عمر عن النبي ﷺ قال: "لا تسافر (امرأة) (١) فوق (ثلاثة) (٢) إلا مع ذي محرم" (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا عورت تین دن سے زیادہ کا سفر محرم کے بغیر نہ کرے۔
حدیث نمبر: 15860
١٥٨٦٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن عيينة عن عمرو عن أبي معبد قال: سمعت ابن عباس يقول سمعت النبي ﷺ يخطب يقول: "لا تسافر امرأة إلا مع ذي محرم". فقام رجل فقال: يا رسول اللَّه ﷺ (١) إن امرأتي خرجت حاجة وإني (اكتتبت) (٢) في غزوة كذا وكذا، فقال: "انطلق فحج مع امرأتك" (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما ارشاد فرماتے ہیں کہ میں نے نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو خطبہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا کہ عورت محرم کے بغیر سفر نہ کرے، ایک شخص کھڑا ہوا اور عرض کیا کہ اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! میری عورت حج کے لیے نکل گئی ہے اور میرا نام فلاں فلاں غزوہ کے لیے لکھ لیا گیا ہے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا تو چلا جا اور اپنی بیوی کے ساتھ جا کر حج کر۔
حدیث نمبر: 15861
١٥٨٦١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن يونس عن الزهري قال: ذكر عند عائشة المرأة لا تسافر إلا مع ذي محرم، فقالت عائشة: ليس كل النساء تجد (محرمًا) (١) (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کے سامنے ذکر ہوا کہ عورت محرم کے بغیر سفر نہ کرے تو حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے ارشاد فرمایا کہ ہر عورت کا محرم بھی نہیں ہوتا (وہ محرم نہیں پاتی) ۔
حدیث نمبر: 15862
١٥٨٦٢ - [حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن ابن أبي ذئب عن سعيد المقبري عن (أبيه) (١) عن أبي هريرة قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "لا تسافر امرأة مسيرة يوم تام إلا مع ذي محرم] (٢) " (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ عورت ایک دن کی مسافت کا سفر بغیر محرم کے نہ کرے۔
حدیث نمبر: 15863
١٥٨٦٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن ليث قال: ذكر لعمر ابن عبد العزيز امرأة سافرت (مع عبدها) (١) فكره ذلك، فقيل له: إنه أخوها من الرضاعة، فلم ير به بأسًا.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمر بن عبد العزیز کے سامنے ذکر کیا گیا کہ عورت نے اپنے غلام کے ساتھ سفر کیا، تو آپ نے اس کو ناپسند فرمایا، آپ کو بتایا گیا کہ وہ اس عورت کا رضاعی بھائی ہے، تو آپ نے اس میں کوئی حرج نہ سمجھا۔