حدیث نمبر: 15847
١٥٨٤٧ - حدثنا أبو بكر قال: (حدثنا) (١) هشيم عن مغيرة عن إبراهيم قال: يحمل المريض إلى الجمار، فإن استطاع أن (يرمي) (٢) فليرم، وإن لم يستطع فليوضع الحصى في كفه، ثم يرمى بها من كفه.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ مریض کو جمرات کی طرف لے کر جایا جائے گا، اگر طاقت رکھے تو خود رمی کرلے، اور اگر طاقت نہ رکھے تو کنکریاں اس کی ہتھیلی پر رکھ دی جائیں پھر کوئی شخص اس کی ہتھیلی سے کنکریاں اٹھا کر رمی کرلے۔
حدیث نمبر: 15848
١٥٨٤٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا جرير عن مغيرة عن إبراهيم قال: يشهد (بالمريض) (١) المناسك كلها، ويطاف به على محمل فإذا رمى الجمار وضع في كفه ثم رمى به من كفه.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ مریض کو تمام مناسک میں حاضر کیا جائے گا، اور اس کو پالکی وغیرہ میں طواف کروایا جائے گا، جب جمرات کی رمی کرنے لگے تو اس کی ہتھیلی پر کنکریاں رکھی جائیں گی اور وہاں سے کنکریاں اٹھا کر رمی کی جائے گی۔
حدیث نمبر: 15849
١٥٨٤٩ - حدثنا أبو بكر قال: (حدثنا) (١) جرير عن ليث عن عطاء قال: يرمى عنه.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ اس کی طرف سے کنکریاں ماری جاسکتی ہیں۔