کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: جو حضرات یہ فرماتے ہیں کہ حجر اسود سے طواف کی ابتدا اور اسی پر طواف کو ختم کیا جائے گا
حدیث نمبر: 15773
١٥٧٧٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا جرير عن مغيرة عن إبراهيم قال: لم يكن يرخص في ترك افتتاح الحجر الأسود ويختم به في أول طواف يطوف يوم النحر ويوم النفر.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ یوم النحر اور یوم النفر کے پہلے طواف کی ابتدا اور اختتام حجر اسود سے نہ کرنے میں کوئی رخصت نہیں دی گئی۔
حدیث نمبر: 15774
١٥٧٧٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو أسامة عن هشام عن الحسن أنه كان يعجبه أن يستلم الحجر حين يفتتح وحين يختم.
مولانا محمد اویس سرور
حسن اس بات کو پسند فرماتے تھے کہ طواف شروع اور ختم کرتے وقت حجر اسود کا استلام کیا جائے۔
حدیث نمبر: 15775
١٥٧٧٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن فضيل عن عبد الملك عن سعيد بن جبير أنه كان يأتي الحجر الأسود فيختم به، ثم يأتي أهله.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن جبیر حجر اسود پر آ کر طواف کو ختم کرتے پھر اپنے اھل کے پاس تشریف لاتے۔
حدیث نمبر: 15776
١٥٧٧٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبيد اللَّه عن عثمان بن الأسود قال: سمعت ابن (سابط) (١) يقول: [(لرجل) (٢) (٣) (قام) (٤) يطوف وأراد أن (يستلم) (٥) الركن اليماني (٦) يبدأ (به) (٧)؟ فقال ابن (سابط) (٨)] (٩): لا تبدأن من أول (من) (١٠) الأسود إذا بدأت في طوافك.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن سابط نے ایک شخص سے جو طواف کے ارادے سے کھڑا ہوا اور رکن یمانی کے استلام کا ارادہ کیا کہ اس سے طواف کی ابتدا کرے، آپ نے اس کو فرمایا کہ جب طواف کرنے کا ارادہ کرو تو طواف کا پہلا چکر حجر اسود سے شروع کرو۔
حدیث نمبر: 15777
١٥٧٧٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حميد عن حسين بن عقيل عن الضحاك أنه قال: (تستلم) (١) في كل مرة إن قدرت عليه، وإلا افتتحت به وختمت.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ضحاک ہر چکر میں اگر قدرت ہوتی تو حجر اسود کا استلام فرماتے وگرنہ حجر اسود سے طواف شروع فرماتے اور اسی پر ختم فرماتے ۔
حدیث نمبر: 15778
١٥٧٧٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن نمير عن حجاج عن عطاء قال: إن استطعت أن تستلم في كل طوفة فاستلمه، وإلا فإذا مررت به (فاستقبله وكبر (١) إن شئت) (٢) فاستفتح به واختم.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ اگر طاقت رکھو تو ہر چکر میں استلام کرو وگرنہ جب بھی اس پر گزرو تو اس کی طرف رخ کر کے تکبیر پڑھو، اور اگر چاہو تو طواف حجر اسود سے شروع کر کے اس پر ختم کرو۔
حدیث نمبر: 15779
١٥٧٧٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن هلال بن أبي ميمونة قال: رأيت أنسًا يطوف فإذا انتهى إلى الحجر كبر ويفتتح (ويختم) (١) به (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ہلال بن ابو میمونہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت انس کو طواف کرتے ہوئے دیکھا، جب حجر اسود کے پاس پہنچتے تو تکبیر پڑھتے، اور طواف حجر اسود سے شروع کرتے اور حجر اسود پر ختم کرتے۔
حدیث نمبر: 15780
١٥٧٨٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حفص عن ابن جريج عن عطاء أن النبي ﷺ بدأ بالحجر الأسود، ورمل من الحجر إلى الحجر (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے طواف کی ابتدا حجر اسود سے فرمائی اور حجر اسود سے لے کر دوبارہ حجر اسود تک رمل بھی فرمایا۔