کتب حدیثمصنف ابن ابي شيبهابوابباب: جو حضرات مسجد حرام میں نماز پڑھتے تھے اور حج کے لیے تلبیہ پڑھتے تھے
حدیث نمبر: 15760
١٥٧٦٠ - حدثنا أبو بكر قال حدثنا عبيد اللَّه بن موسى عن إسماعيل بن عبد الملك عن سعيد بن جبير وعطاء أنهما (كانا) (١) يصليان في المسجد الحرام، ويلبيان بالحج إذا خرجا من المسجد، ويؤخران الطواف.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن جبیر اور حضرت عطاء مسجد حرام میں نماز پڑھتے اور حج کے لیے تلبیہ پڑھتے جب مسجد سے نکلتے اور طواف کو مؤخر کردیتے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الحج / حدیث: 15760
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15760، ترقيم محمد عوامة 15311)
حدیث نمبر: 15761
١٥٧٦١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا الفضل بن دكين عن عبد اللَّه بن المؤمل قال: رأيت ابن أبي مليكة طاف بالبيت (وبين الصفا) (١) والمروة قبل أن يخرج إلى منى.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ بن المؤمل فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن ابی ملیکہ کو دیکھا کہ آپ نے منیٰ جانے سے پہلے بیت اللہ کا طواف کیا اور صفا ومروہ کی سعی کی۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الحج / حدیث: 15761
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15761، ترقيم محمد عوامة 15312)
حدیث نمبر: 15762
١٥٧٦٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن مهدي عن أبي سفيان قال: سألت سالمًا عن الرجل يحرم بالحج يطوف قبل أن يخرج أو بعد ما يرجع؟ قال: هو مثل الدين، ما عجلت فهو خير.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو سفیان فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت سالم سے دریافت کیا کہ کوئی شخص حج کا احرام باندھے تو وہ نکلنے سے پہلے طواف کرے یا لوٹ کر آنے کے بعد کرے ؟ آپ نے فرمایا کہ طواف قرض کی طرح ہے اس میں جتنی جلدی کی جائے اتنا اچھا ہے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الحج / حدیث: 15762
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15762، ترقيم محمد عوامة 15313)
حدیث نمبر: 15763
١٥٧٦٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن مهدي عن (محمد بن) (١) عبد اللَّه قال: سألت القاسم بن محمد (عنه) (٢) فقال: (كل) (٣) ذلك حسن.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت محمد بن عبد اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت قاسم بن محمد سے اس کے متعلق دریافت کیا ؟ آپ نے فرمایا کہ ان میں سے ہر ایک بہتر اور اچھا ہے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الحج / حدیث: 15763
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15763، ترقيم محمد عوامة 15314)