حدیث نمبر: 15738
١٥٧٣٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا الثقفي عن أيوب قال رأيت سعيد بن جبير (يوقظ) (١) (ناسًا) (٢) من أهل اليمن في المسجد ويقول: قوموا لبوا، فإن زينة الحج التلبية.
مولانا محمد اویس سرور
ایوب فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت سعید بن جبیر کو دیکھا کہ آپ نے مسجد میں یمن کے کچھ لوگوں کو جگایا اور فرمایا : کھڑے ہو جاؤ اور تلبیہ پڑھو کیونکہ تلبیہ پڑھنا حج کی زینت ہے۔
حدیث نمبر: 15739
١٥٧٣٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا غندر عن شعبة عن مغيرة عن إبراهيم قال: كان يقال: زينة الحج التلبية.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ حج کی زینت تلبیہ پڑھنا ہے۔
حدیث نمبر: 15740
١٥٧٤٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا إسحاق بن منصور (عن منصور) (١) بن أبي الأسور عن الأعمش عن المسيب بن رافع قال: كان ابن الزبير يقول: التلبية زينة الحج (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن زبیر فرماتے ہیں کہ حج کی زینت تلبیہ ہے۔
حدیث نمبر: 15741
١٥٧٤١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن ليث عن مجاهد قال: شعار (الحج التلبية) (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ حج کا شعار (علامت) تلبیہ پڑھنا ہے۔