حدیث نمبر: 15706
١٥٧٠٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حاتم عن جعفر عن أبيه عن جابر يرفعه قال: إنه أتى البيت فاستلم الركن فرمل ثلاثًا ومشى أربعًا ثم (تقدم إلى) (١) مقام إبراهيم فقرأ: ﴿وَاتَّخِذُوا مِنْ مَقَامِ إِبْرَاهِيمَ مُصَلًّى﴾ [البقرة: ١٢٥]، فجعل المقام بينه وبين البيت (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت جابر سے مرفوعاً مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بیت اللہ تشریف لائے اور رکن کا استلام فرمایا پھر طواف کے تین چکروں میں رمل فرمایا اور باقی چار چکر اپنی چال پر چلے، پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مقام ابراہیم کی طرف بڑھے اور قرآن کی یہ آیت تلاوت فرمائی { وَ اتَّخِذُوْا مِنْ مَّقَامِ اِبْرٰھٖمَ مُصَلًّی } پھر مقام ابراہیم کو اپنے اور بیت اللہ کے درمیان رکھا۔
حدیث نمبر: 15707
١٥٧٠٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا جرير عن منصور (عن إبراهيم) (١) قال: قرأ علقمة القرآن في ليلة ثم طاف بالبيت أسبوعًا، ثم أتى المقام فصلى عنده.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت علقمہ نے رات میں قرآن پاک کی تلاوت کی پھر طواف کے سات چکر لگائے پھر مقام ابراہیم پر آ کر نماز ادا کی۔
حدیث نمبر: 15708
١٥٧٠٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا جرير عن مغيرة عن إبراهيم قال: لم يرخص في ترك الصلاة عند المقام فإن لم تقدر عليه زاحمت عليه حتى تقدر عليه ⦗٤٩٠⦘ أو (بحذاه) (١) ولا بأس أن يكون بينك وبينه رجال يصلون بعد أن (تكون) (٢) بحياله.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ مقام ابراہیم پر نماز نہ ادا کرنے کی کوئی رخصت و اجازت نہیں ہے، اگر رش کی وجہ سے اس کے پاس نماز ادا کرنے پر قدرت نہ ہو تو مزاحمت کرو یہاں تک کہ تمہیں جگہ مل جائے یا پھر اس کے برابر میں جگہ مل جائے اور کوئی حرج نہیں ہے کہ آپ اس کے مقابل ہو اور آپ کے اور اس کے درمیان کئی لوگ موجود ہوں جو نماز پڑھ رہے ہوں۔
حدیث نمبر: 15709
١٥٧٠٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو أسامة عن هشام عن الحسن أنه كان يعجبه أن يصلي (ركعتي) (١) الطواف خلف المقام ولا يرى بأسًا إن لم يفعل.
مولانا محمد اویس سرور
حسن طواف کے بعد مقام ابراہیم پر دو رکعتیں ادا کرنے کو پسند فرماتے تھے، اور نہ پڑھنے میں کوئی حرج نہ سمجھتے تھے۔
حدیث نمبر: 15710
١٥٧١٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن فضيل عن زكريا بن أبي (زائدة) (١) عن عامر أنه سمع وهب بن الأجدع أنه سمع عمر يقول: إذا قدم الرجل حاجا فليطف بالبيت [سبعًا ثم يصلي عند المقام ركعتين (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمر ارشاد فرماتے ہیں کہ جو شخص حج کے لیے آئے اس کو چاہئے کہ طواف کے سات چکر لگائے پھر مقام ابراہیم پر دو رکعتیں ادا کرے۔
حدیث نمبر: 15711
١٥٧١١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبدة عن صالح بن (حيان) (١) قال: طفت] (٢) مع أنس بن مالك الطواف الأول، فلما فرغ ركع ركعتين عند المقام (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت صالح بن حیان فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ کے ساتھ پہلا طواف کیا جب آپ طواف سے فارغ ہوئے آپ نے مقام ابراہیم پر دو رکعتیں ادا فرمائیں۔
حدیث نمبر: 15712
١٥٧١٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن نمير عن عبيد اللَّه بن عمر عن نافع عن ابن عمر أنه كان إذا فرغ من طوافه أتى المقام فصلى عنده ركعتين (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما جب طواف سے فارغ ہوتے تو مقام ابراہیم پر تشریف لاتے اور دو رکعتیں ادا فرماتے ۔
حدیث نمبر: 15713
١٥٧١٣ - [حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حميد عن (حسين) (١) بن عقيل عن الضحاك قال: يصلي عند المقام ركعتين] (٢) أو ما شاء اللَّه.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ضحاک فرماتے ہیں کہ مقام ابراہیم پر دو رکعتیں یا جتنی اللہ کی مشیت ہو ادا کرے۔
حدیث نمبر: 15714
١٥٧١٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن عيينة عن منصور عن أبي وائل عن مسروق عن عبد اللَّه أنه طاف ثم أتى المقام فصلى عنده ركعتين (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ نے طواف کیا پھر مقام ابراہیم پر تشریف لا کردو رکعتیں ادا فرمائیں۔
حدیث نمبر: 15715
١٥٧١٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو خالد عن حجاج عن عطاء قال: صل ركعتي الطواف في بيتك إن شئت.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ اگر چاہو تو طواف کی دو رکعتیں بیت اللہ میں ادا کرو۔