حدیث نمبر: 15699
١٥٦٩٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن مسهر عن ابن (جريج) (١) عن نافع عن ابن عمر أنه كان يصلي يوم الصدر: الظهر والعصر والمغرب والعشاء (بالحصبة) (٢) حتى يأتي من آخر الليل البيت (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے منیٰ سے خروج والے دن ظہر وعصر اور مغرب و عشاء کی نمازیں وادی حصبہ میں ادا کیں، پھر آخر رات بیت اللہ آگئے۔
حدیث نمبر: 15700
١٥٧٠٠ - حدثنا أبو بكر (قال) (١): حدثنا جرير عن مجاهد بن راشد عن سعيد ابن جبير.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن جبیر اور حضرت مجاہد نے منیٰ سے کوچ کے دن ظہر کی نماز عقبہ (گھاٹی) کے پیچھے پڑھی۔
حدیث نمبر: 15701
١٥٧٠١ - وعن عطاء عن مجاهد، أنهما صليا الظهر يوم النفر وراء العقبة.
حدیث نمبر: 15702
١٥٧٠٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن هشام بن عروة أن أباه كان يصلي الظهر يوم النفر بمكة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عروہ نے منیٰ سے کوچ کے دن ظہر کی نماز مکہ مکرمہ میں پڑھی۔
حدیث نمبر: 15703
١٥٧٠٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حميد بن عبد الرحمن عن ابن أبي ليلى عن عون بن أبي جحيفة عن أبيه قال: رأيت النبي ﷺ يوم النفر بالأبطح، فأذن بلال الظهر، ثم صلى رسول اللَّه ﷺ (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو جحیفہ فرماتے ہیں کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو منیٰ سے کوچ کے دن مقام ابطح میں دیکھا، حضرت بلال نے ظہر کی اذان دی پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے نماز ظہر پڑھائی۔
حدیث نمبر: 15704
١٥٧٠٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو معاوية عن حجاج عن عطاء (قال) (١): من السنة أن يصلي الإمام يوم النفر الظهر بالأبطح (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ سنت نبوی میں سے یہ ہے کہ امام ظہر کی نماز منیٰ سے کوچ کے دن مقام ابطح میں پڑھائے۔
حدیث نمبر: 15705
١٥٧٠٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبدة عن هشام عن أبيه أن النبي ﷺ كان يصلي إلى (سقع) (١) البيت ليس بينه وبين الطواف شيء، ثم أبو بكر من بعده (٢)، ثم (إن عمر رده بعد إلى الميقات) (٣) (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عروہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بیت اللہ کے قریب نماز پڑھتے تھے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اور طواف کے درمیان کوئی چیز حائل نہ ہوتی تھی پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بعد حضرت ابوبکر صدیق ایسا فرماتے رہے، پھر حضرت عمر، پھر اس کے بعد حضرت عمر نے اس کو واپس میقات کی طرف (مقررہ حدود پر) لوٹا دیا۔