کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: جو شخص طواف کرے، کن حضرات نے اس کو اجازت دی ہے کہ وہ دو رکعتیں کعبہ میں پڑھ لے
حدیث نمبر: 15694
١٥٦٩٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن مبارك عن عبيد اللَّه عن نافع عن ابن عمر أنه كان ربما طاف ثم صلى الركعتين في جوف البيت (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما بعض اوقات طواف کرتے اور دو رکعتیں کعبہ کے اندر جا کر پڑھتے۔
حدیث نمبر: 15695
١٥٦٩٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن مبارك عن موسى بن عقبة عن سالم قال: رأيته يطوف ثم يدخل البيت، فيصلي الركعتين (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سالم فرماتے ہیں کہ میں نے دیکھا کہ انہوں نے کعبہ کا طواف کیا پھر کعبہ میں داخل ہوئے اور دو رکعتیں ادا کیں۔
حدیث نمبر: 15696
١٥٦٩٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يحيى بن سعيد عن جعفر بن محمد عن أبيه قال: سئل أبي عن الصلاة في الكعبة (قال) (١): صليت مع أبي حسين بن علي في الكعبة (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت جعفر کہتے ہیں کہ میں نے اپنے والد سے خانہ کعبہ میں نماز پڑھنے کے متعلق پوچھا ؟ آپ نے فرمایا کہ میں نے اپنے والد حضرت حسین بن علی رضی اللہ عنہ کے ساتھ کعبہ میں نماز پڑھی تھی۔
حدیث نمبر: 15697
١٥٦٩٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو أسامة عن (عبيد) (١) اللَّه عن نافع عن ابن عمر أن رسول اللَّه ﷺ دخل الكعبة وأسامة بن زيد (وبلال) (٢) وعثمان بن طلحة فمكث في البيت فأطال، ثم دخل ابن عمر في أثره أول، الناس فسألت بلالًا: أين صلى رسول اللَّه ﷺ؟ قال: بين العمودين المقدمين، قال: ونسيت أن أسأله: كم صلى؟ (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم خانہ کعبہ میں داخل ہوئے، حضرت اسامہ بن زید، حضرت بلال اور حضرت عثمان بن طلحہ آپ کے ساتھ تھے، پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کچھ دیر کعبہ میں ٹھہرے، پھر حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما لوگوں میں سب سے پہلے ان کے پیچھے داخل ہوئے میں نے حضرت بلال سے پوچھا کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کہاں پر نماز ادا فرمائی ؟ حضرت بلال نے فرمایا کہ پہلے دو ستونوں کے درمیان، راوی کہتے ہیں کہ میں ان سے پوچھنا بھول گیا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کتنی رکعتیں ادا فرمائیں تھیں۔
حدیث نمبر: 15698
١٥٦٩٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا الحسن بن موسى قال: حدثنا حماد بن سلمة عن هشام بن عروة عن أبيه عن عثمان بن طلحة أن النبي ﷺ صلى الركعتين (وجاهك) (١) حين (تدخل) (٢) (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عثمان بن طلحہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب کعبہ میں داخل ہوئے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سامنے کی طرف دو رکعتیں ادا فرمائیں۔