کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: جو شخص حج کا احرام باندھے پھر عمرہ کو بھی اس کے ساتھ ملانے کا ارادہ کر لے
حدیث نمبر: 15658
١٥٦٥٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو بكر بن عياش عن عمر بن محمد عن سالم قال: أحرم ابن عمر بعمرة ثم سار ساعة ثم قال: ما الحج والعمرة إلا سواء، أشهدكم أني قد أوجبت معها حجة (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے عمرہ کا احرام باندھا پھر کچھ دیر چلے اور فرمایا : حج اور عمرہ دونوں برابر ہیں، تم لوگ گواہ رہو کہ میں نے عمرہ کے ساتھ حج کو بھی واجب کرلیا ہے۔
حدیث نمبر: 15659
١٥٦٥٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حميد عن حسن عن ليث عن القاسم بن نافع عن جابر (قال له) (١) رجل: إني (جردت) (٢) الحج أفأضم (إليه) (٣) عمرة؟ قال: نعم واذبح كبشًا (٤).
مولانا محمد اویس سرور
ایک شخص نے حضرت جابر سے دریافت کیا کہ میں نے حج کے لیے احرام باندھا ہے کیا میں اس کے ساتھ عمرہ کو بھی ملا لوں ؟ آپ نے فرمایا ہاں اور بکری ذبح کرلو۔
حدیث نمبر: 15660
١٥٦٦٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو معاوية عن إسماعيل عن أبي معشر عن إبراهيم قال: يضيف الحج إلى العمرة، ولا يضيف العمرة إلى الحج.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ حج کو عمرہ کی طرف پھیرا جائے گا لیکن عمرہ کو حج کی طرف نہیں پھیرا جائے گا۔
حدیث نمبر: 15661
١٥٦٦١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حميد عن حسن عن ليث عن مجاهد.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مجاہد اور حضرت طاؤس اور حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ اگر کوئی شخص حج کا احرام باندھے اگر چاہے تو ساتھ عمرے کو ملا لے اور قارن بن جائے اور ھدی بھیج دے۔
حدیث نمبر: 15662
١٥٦٦٢ - وعن عطاء وطاوس أو أحدهما في رجل أهل بالحج قالا: إن شاء جعل معها عمرة فكان قارنًا، وأهدى هديًا.