حدیث نمبر: 15629
١٥٦٢٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا فضيل بن عياض (عن) (١) (ليث) (٢) عن صدقة عن جابر بن زيد في رجل حلق قبل أن ينحر قال: عليه الفدية.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت جابر بن زید سے دریافت کیا گیا کہ اگر کوئی شخص قربانی کرنے سے پہلے حلق کروا دے ؟ آپ نے فرمایا کہ اس پر فدیہ ہے۔ راوی کہتے ہیں کہ میں نے حضرت طاؤس اور حضرت مجاہد سے دریافت کیا ؟ ان حضرات نے فرمایا اس پر کچھ بھی نہیں ہے۔
حدیث نمبر: 15630
١٥٦٣٠ - قال: فسألت مجاهدًا وطاوسًا فقالا: ليس عليه شيء.
حدیث نمبر: 15631
١٥٦٣١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا (سلام) (١) عن إبراهيم بن مهاجر عن مجاهد عن ابن عباس قال: من قدم شيئًا من حجه أو أخره (فليهرق) (٢) لذلك دمًا (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما ارشاد فرماتے ہیں کہ جو شخص حج کے کسی رکن کو (اپنے وقت سے) آگے کر دے یا پیچھے کر دے تو اس پر دم لازم ہے۔
حدیث نمبر: 15632
١٥٦٣٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا جرير عن منصور عن سعيد بن جبير قال: من قدّم من حجه شيئا قبل شيء أو حلق قبل أن يذبح، فعليه دم يهريقه.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن جبیر فرماتے ہیں کہ جو شخص حج میں کسی رکن کو مقدم کر دے یا قربانی سے پہلے حلق کرے تو اس پر دم لازم ہے۔
حدیث نمبر: 15633
١٥٦٣٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو معاوية عن الأعمش عن إبراهيم قال: إذا حلق قبل أن يذبح إهراق لذلك دما ثم قرأ: ﴿وَلَا تَحْلِقُوا رُءُوسَكُمْ حَتَّى يَبْلُغَ الْهَدْيُ مَحِلَّهُ﴾ [البقرة: ١٩٦].
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ اگر قربانی سے پہلے حلق کروا دیا تو اس پر دم لازم ہے، پھر آپ نے سورة بقرہ کی یہ آیت تلاوت فرمائی کہ : { وَ لَا تَحْلِقُوْا رُئُ وْسَکُمْ حَتّٰی یَبْلُغَ الْھَدْیُ مَحِلَّہٗ } ۔
حدیث نمبر: 15634
١٥٦٣٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا جرير عن مغيرة عن إبراهيم قال: كان يقال: من أحدث في حجه شيئًا لا ينبغي، ذبح لذلك ذبيحة.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ کہا جاتا تھا جو شخص حج میں کوئی نیا کام کر دے جو حج کے لیے مناسب نہ ہو تو اس پر اس کو قربانی کرنا ہوگی۔
حدیث نمبر: 15635
١٥٦٣٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن نمير عن ابن أبي ليلى عن عطاء قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "من قدم (من) (١) حجه شيئا مكان شيء، فلا حرج" (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ اگر کوئی شخص حج میں کسی رکن کی جگہ کوئی دوسرا رکن مقدم کر دے تو کوئی حرج نہیں۔
حدیث نمبر: 15636
١٥٦٣٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن أسامة عن عطاء عن جابر عن النبي ﷺ (١) مثله (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت جابر سے اسی طرح مروی ہے۔
حدیث نمبر: 15637
١٥٦٣٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن (عيينة) (١) عن الزهري عن عيسى بن طلحة عن عبد اللَّه بن عمرو إن شاء اللَّه قال: أتى النبي ﷺ (٢) رجل فقال: حلقت قبل أن أذبح، قال: "فاذبح ولا حرج"، قال: ذبحت قبل أن أرمي، قال: "ارم ولا حرج" (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک شخص خدمت نبوی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) میں حاضر ہوا اور عرض کیا کہ میں قربانی سے پہلے حلق کروا لیا ہے ؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ قربانی کرلو کوئی حرج نہیں، (دوسرے نے عرض کیا کہ) میں نے رمی سے پہلے قربانی کرلی ہے ؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا رمی کرلو کوئی حرج والی بات نہیں۔
حدیث نمبر: 15638
١٥٦٣٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يحيى بن آدم عن سفيان عن عبد الرحمن بن عياش عن (زيد) (١) بن علي عن أبيه عن عبيد اللَّه بن أبي رافع عن علي عن النبي ﷺ أن رجلا أتاه فقال: أفضت قبل أن أحلق، قال: "فاحلق أو قصر ولا حرج" (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت علی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک شخص نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت اقدس میں حاضر ہوا اور عرض کیا کہ میں نے حلق سے پہلے طواف افاضہ کرلیا ہے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ (اب) حلق یا قصر کروا لے کوئی حرج نہیں۔
حدیث نمبر: 15639
١٥٦٣٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الأعلى عن خالد عن عكرمة عن ابن عباس أن رجلًا (أتى فسأل) (١) رسول اللَّه ﷺ رميت بعد ما أمسيت قال: "لا حرج"، وقال: حلقت قبل أن أنحر، قال: "لا حرج" (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ ایک شخص نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے دریافت کیا کہ میں نے شام ہونے کے بعد رمی کی ؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کوئی حرج نہیں، اس نے عرض کیا کہ قربانی سے پہلے حلق کروا دیا ہے ؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کوئی حرج نہیں۔
حدیث نمبر: 15640
١٥٦٤٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أسباط بن محمد عن الشيباني عن زياد بن علاقة عن أسامة بن شريك أن النبي ﷺ سئل عن رجل حلق قبل أن يذبح: قال: "لا حرج" (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت اسامہ بن شریک سے مروی ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اس شخص کے متعلق دریافت کیا گیا جس نے قربانی سے پہلے حلق کروا دیا ؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ کوئی حرج نہیں۔
حدیث نمبر: 15641
١٥٦٤١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عفان قال: حدثنا (وهيب) (١) عن ابن طاوس عن أبيه عن ابن عباس أن النبي ﷺ سئل عن الرجل يذبح قبل أن يحلق فقال: "لا حرج" (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے بھی اسی طرح مروی ہے۔
حدیث نمبر: 15642
١٥٦٤٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عفان قال: حدثنا حماد بن سلمة عن قيس ابن سعد (عن عطاء عن جابر) (١) أن النبي ﷺ سئل عن التقديم والتأخير في الحج فقال: "لا حرج" (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت جابر سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے حج میں رکن آگے پیچھے کرنے کے متعلق دریافت کیا گیا ؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کوئی حرج نہیں۔