حدیث نمبر: 15599
١٥٥٩٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا إسماعيل بن علية عن ليث عن عطاء عن ابن عباس (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما ارشاد فرماتے ہیں کہ اگر کوئی شخص طواف سے قبل اپنی بیوی سے صحبت کرے تو اس پر دم لازم ہے۔
حدیث نمبر: 15600
١٥٦٠٠ - وعن أيوب عن سعيد بن جبير عن ابن عباس في رجل وقع على امرأته قبل أن يزور البيت قال: عليه دم (١).
حدیث نمبر: 15601
١٥٦٠١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن داود عن أبي الضحى عن علقمة قال: إذا وقع قبل أن يزور فعليه بدنة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت علقمہ فرماتے ہیں کہ اگر طواف سے قبل صحبت کرلے تو اس پر اونٹ لازم ہے۔
حدیث نمبر: 15602
١٥٦٠٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا سلام عن خصيف عن مجاهد وعطاء في الرجل يقضي المناسك كلها إلا الطواف بالبيت، ثم وقع على أهله قالا: عليه بدنة وتم حجه.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مجاہد اور حضرت عطاء اس شخص کے متعلق فرماتے ہیں جو تمام مناسک حج ادا کرنے کے بعد طواف سے قبل اپنی بیوی سے صحبت کرے تو اس پر اونٹ لازم ہے اور اس کا حج مکمل ہوگیا۔
حدیث نمبر: 15603
١٥٦٠٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو معاوية عن الأعمش عن إبراهيم قال: إذا وقع قبل أن يزور فعليه بدنة والحج من قابل.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ اگر کوئی شخص طواف سے قبل بیوی سے صحبت کرلے تو اس پر اونٹ کی قربانی لازم ہے اور آئندہ سال حج کی قضا۔
حدیث نمبر: 15604
١٥٦٠٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن فضيل وسلام عن ليث عن حميد قال: جاء رجل إلى ابن عمر (فقال) (١): يا أبا عبد الرحمن رجل جاهل بالسنة بعيد الشقة قليل ذات اليد، قضيت المناسك كلها غير أني لم أزر البيت حتى وقعت على امرأتي فقال: بدنة وحج من قابل، فأعاد عليه ثلاث مرات كل ذلك يقول: بدنة وحج من قابل (٢).
مولانا محمد اویس سرور
ایک شخص حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا کہ اے ابو عبد الرحمن ! آدمی جو کہ سنت سے ناواقف، گھر بار سے دور اور جو توشہ اس کے پاس ہے وہ بھی تھوڑا ہے، میں نے مناسک حج تمام ادا کرنے کے بعد طواف سے قبل اپنی بیوی سے صحبت کرلی ہے، آپ نے ارشاد فرمایا کہ تجھ پر اونٹ لازم ہے اور آئندہ سال حج کی قضا، اس شخص نے تین بار اپنی بات کو دھرایا اور آپ نے تینوں بار یہی جواب دیا۔
حدیث نمبر: 15605
١٥٦٠٥ - (حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن إسماعيل عن الشعبي في الذي) (١) يقع على امرأته قبل أن يزور (البيت) (٢) قال: عليه بدنة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبی اس شخص کے متعلق ارشاد فرماتے ہیں جو طواف سے قبل اپنی بیوی سے صحبت کرلے کہ اس پر اونٹ کی قربانی لازم ہے۔
حدیث نمبر: 15606
١٥٦٠٦ - (حدثنا أبو بكر (قال) (١): حدثنا) (٢) أبو بكر بن عياش عن عبد العزيز بن رفيع عن عطاء قال: سئل ابن عباس عن رجل وقع على امرأته قبل أن يزور البيت قال: [عليه وعلى امرأته بدنة (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے دریافت کیا گیا کہ اگر کوئی شخص طواف سے قبل اپنی بیوی سے صحبت کرے ؟ آپ نے فرمایا کہ اس پر اور اس کی بیوی پر اونٹ لازم ہے۔
حدیث نمبر: 15607
١٥٦٠٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن حسن عن جابر عن أبي جعفر قال] (١): إذا (واقع) (٢) قبل أن يزور فعليه الحج من قابل.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو جعفر فرماتے ہیں کہ طواف سے قبل اگر بیوی سے صحبت کرے تو اس پر آئندہ سال حج کی قضا ہے۔
حدیث نمبر: 15608
١٥٦٠٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو خالد الأحمر عن عبيد اللَّه عن نافع عن ابن عمر قال: عليه الحج ويهدي (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما ارشاد فرماتے ہیں کہ اس پر حج اور ھدی لازم ہے۔
حدیث نمبر: 15609
١٥٦٠٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو (نعيم) (١) عن ابن أبي (غنية) (٢) عن يحيى ابن سالم قال: دخلت أنا ورجل من بني ناجية على ابن الحنفية (فقال) (٣): رجل قضى المناسك كلها فلما كان يوم النحر وقع على أهله قبل أن يزور، قال: عليه بدنة وما قال: عليه الحج من قابل.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت یحییٰ بن سالم فرماتے ہیں کہ میں اور بنی ناجیہ کا ایک شخص حضرت ابن الحنفیہ کی خدمت میں حاضر ہوئے اور عرض کیا کہ ایک شخص نے حج کے تمام مناسک ادا کرلیے ہیں، پھر یوم النحر میں طواف سے قبل اپنی بیوی سے صحبت کرلی، فرمایا اس پر اونٹ لازم ہے، اور یہ نہیں فرمایا کہ اس پر آئندہ سال حج کی قضا ہے۔
حدیث نمبر: 15610
١٥٦١٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن إدريس عن أبيه عن حماد عن إبراهيم عن علقمة في المحرم يواقع قبل أن يطوف بالبيت قال: يتمان حجهما، (ويهريق) (١) كل واحد منهما دمًا، وعليهما الحج من قابل.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت علقمہ فرماتے ہیں کہ اگر محرم طواف سے قبل اپنی بیوی سے صحبت کرلے تو مناسک حج کو پورا کریں اور وہ دونوں دم ادا کریں گے اور ان پر آئندہ سال حج ہے۔
حدیث نمبر: 15611
١٥٦١١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع (١) عن سفيان عن منصور عن إبراهيم قال: يهريق دمًا، وعليه الحج من قابل.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ اس پر دم لازم ہے اور آئندہ سال حج کرے گا۔
حدیث نمبر: 15612
١٥٦١٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن سعيد عن (أبي بشر) (١) عن علي ابن عبد اللَّه البارقي عن ابن عمر قال: عليه الحج من قابل.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ ایسے شخص پر آئندہ سال حج ہے، راوی کہتے ہیں کہ میں نے عرض کیا کہ اگرچہ وہ عمان (دور) سے حج کرنے آیا ہوا ہو ؟ آپ نے فرمایا کہ ہاں اگرچہ وہ عمان سے آیا ہو۔
حدیث نمبر: 15613
١٥٦١٣ - قلت: وإن حج من عمان؟ قال: وإن حج من عمان (١).
حدیث نمبر: 15614
١٥٦١٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا غندر عن شعبة عن الحكم (١) عن عكرمة (وعطاء) (٢) أنهما قالا: في الرجل يقع على امرأته قبل أن يزور البيت قالا: عليه بدنة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عکرمہ اور حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ اگر آدمی طواف سے قبل اپنی بیوی سے صحبت کرلے تو اس پر اونٹ لازم ہے۔
حدیث نمبر: 15615
١٥٦١٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن مالك عن عطاء قال: جزور وقد تم حجه.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ اس پر اونٹ لازم ہے اور اس کا حج مکمل ہوگیا ہے۔