حدیث نمبر: 15470
١٥٤٧٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الأعلى عن معمر عن الزهري أنه قال: في رجل لبى بعمرة ثم وضع بامرأته قبل أن يقضي عمرته، قال: يعيد عمرة ويهدي بدنة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت زہری اس شخص کے متعلق فرماتے ہیں جو عمرہ کا احرام باندھے پھر عمرہ مکمل کرنے سے پہلے ہی بیوی سے صحبت کرے تو وہ عمرہ کا اعادہ کرے اور اونٹ صدقہ کرے۔
حدیث نمبر: 15471
١٥٤٧١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا محمد بن (يزيد) (١) عن أبي (العلاء) (٢) عن قتادة في رجل أهل بعمرة ثم وقع بأهله قبل أن يطوف بالبيت قال: يرجع إلى حيث أحرم فيحرم من ثم ويهريق دمًا.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت قتادہ اس شخص کے متعلق فرماتے ہیں جو عمرہ کا احرام باندھے پھر کعبہ کا طواف کرنے سے پہلے ہی بیوی سے صحبت کرے تو وہ واپس جائے جہاں سے اس نے احرام باندھا تھا وہیں (اسی جگہ سے) احرام باندھے اور (دوبارہ عمرہ کرے) اور قربانی کرے۔
حدیث نمبر: 15472
١٥٤٧٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا جرير عن مغيرة عن إبراهيم قال: إذا واقع المحرم بعمرة امرأته وهي محرمة بعمرة، قال: يهدي (١) كل واحد منهما هديًا، ويمضيان لعمرتهما.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ اگر عمرہ کرنے والا شوہر عمرہ کرنے والی بیوی کے ساتھ صحبت کرے تو وہ دونوں قربانی کریں اور دوبارہ اپنا عمرہ کریں۔
حدیث نمبر: 15473
١٥٤٧٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا غندر عن شعبة عن قتادة أنه سئل عن رجل أهل بعمرة ثم غشي امرأته قبل أن يصل إلى البيت أنه قال: يرجعان إلى حدهما فيهلان بعمرة، ويتفرقان حتى يقضيا العمرة، وعليهما هديان.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت قتادہ سے دریافت کیا گیا کہ ایک شخص نے عمرہ کا احرام باندھا پھر طواف سے قبل اپنی بیوی سے صحبت کرلی ؟ آپ نے فرمایا کہ وہ دونوں واپس جائیں اور دوبارہ احرام باندھ کر آئیں اور جب تک عمرہ مکمل نہ ہوجائے الگ الگ ر ہیں اور ان دونوں پر قربانی ہے۔
حدیث نمبر: 15474
١٥٤٧٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الأعلى عن هشام عن الحسن وعطاء قالا: عليه أن يرجع إلى الوقت فيهل بعمرة ويهريق دمًا.
مولانا محمد اویس سرور
حسن اور حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ ایسا شخص واپس میقات پر جائے اور وہاں سے دوبارہ عمرہ کا احرام باندھے اور قربانی کرے۔