حدیث نمبر: 15408
١٥٤٠٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا (حفص) (١) عن ليث عن طاوس قال: النظر إلى البيت عبادة، والطواف بالبيت صلاة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت طاؤس فرماتے ہیں کہ کعبہ کو دیکھنا باعث عبادت ہے اور کعبہ کا طواف کرنا نماز کی طر ح ہے۔
حدیث نمبر: 15409
١٥٤٠٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حفص عن ليث عن مجاهد قال: النظر إلى البيت عبادة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مجاہد فرماتے ہیں کعبہ کو دیکھنا عبادت ہے۔
حدیث نمبر: 15410
١٥٤١٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع (وعبيد اللَّه) (١) عن أبان بن عبد اللَّه البجلي عن عطاء قال: النظر إلى البيت عبادة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ کعبہ کو دیکھنا عبادت ہے۔
حدیث نمبر: 15411
١٥٤١١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبيد اللَّه بن موسى قال: أخبرني أبو نعيم النخعي عن عبد الرحمن بن الأسود قال: النظر إلى البيت عبادة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد الرحمن بن الاسود فرماتے ہیں کہ کعبہ کو دیکھنا عبادت ہے۔