حدیث نمبر: 15404
١٥٤٠٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن السدي عن سعيد بن جبير قال: ما بين جبلي مزدلفة فهو المشعر الحرام.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن جبیر فرماتے ہیں کہ مزدلفہ کے دو پہاڑوں کے درمیان والی جگہ مشعر حرام ہے۔
حدیث نمبر: 15405
١٥٤٠٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن إسرائيل عن جابر عن عبد الرحمن بن الأسود قال: لم أجد أحدًا يخبرني عن المشعر الحرام.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد الرحمن بن الاسود فرماتے ہیں کہ میں نے کسی ایسے شخص کو نہیں پایا جس نے مجھے مشعر حرام کے متعلق بتلایا ہو۔
حدیث نمبر: 15406
١٥٤٠٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن إسرائيل عن إبي إسحاق عن عمرو بن ميمون قال: سألت عبد اللَّه بن (عمرو) (١) عن المشعر الحرام فسكت حتى إذا تهبطت أيدي رواحلنا بالمزدلفة قال: أين السائل عن المشعر الحرام؟ (هذا المشعر الحرام) (٢) (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمرو بن میمون فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ سے مشعر حرام کے متعلق دریافت کیا ؟ آپ خاموش رہے، جب ہماری سواریاں مزدلفہ میں اترنے لگیں تو فرمایا کہ مشعر حرام کے متعلق سوال کرنے والا شخص کہاں ہے ؟ یہ مشعر حرام ہے۔
حدیث نمبر: 15407
١٥٤٠٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا إسحاق الأزرق عن مثنى عن عطاء في قوله: ﴿الْمَشْعَرِ الْحَرَامِ﴾ [البقرة: ١٩٨]، قال: هو قزح، هو المزدلفة كلها.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ اللہ کا ارشاد المشعر الحرام سے مراد تمام کا تمام مزدلفہ ہے۔