کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: جو حضرات یہ فرماتے ہیں کہ جب حجر اسود کو بوسہ دے تو اس پر سجدہ بھی کرے
حدیث نمبر: 15396
١٥٣٩٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن ابن جريج عن محمد بن عباد ⦗٤٢٧⦘ (ابن) (١) جعفر قال: رأيت ابن عباس جاء يوم التروية فقبَّل الحجر ثم سجد عليه فعل ذلك ثلاثًا (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت محمد بن عباد بن جعفر فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما کو دیکھا کہ آپ یوم الترویہ میں تشریف لائے اور حجر اسود کو بوسہ دیا اور اس پر سر رکھ کر سجد ہ کیا، آپ نے یہ عمل تین بار فرمایا۔
حدیث نمبر: 15397
١٥٣٩٧ - [حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن حسين بن عبد اللَّه عن عكرمة أن ابن عباس سجد عليه] (١) (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عکرمہ سے مروی ہے کہ حضرت عباس حجر اسود پر سر رکھ کر سجدہ فرمایا۔
حدیث نمبر: 15398
١٥٣٩٨ - [حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن حنظلة عن طاوس أن عمر سجد عليه] (١) (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت طاؤس سے مروی ہے کہ حضرت عمر نے اس پر سجدہ فرمایا۔
حدیث نمبر: 15399
١٥٣٩٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو معاوية عن الأعمش عن إبراهيم عن عابس بن ربيعة قال: رأيت عمر بن الخطاب استلم الحجر وقبَّله وقال: لولا أني رأيت رسول اللَّه ﷺ يقبلك ما قبلتك (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عباس بن ربیعہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عمر کو دیکھا کہ آپ نے حجر اسود کا استلام کیا اور اس کا بوسہ لیا پھر فرمایا کہ اگر میں نے رسول اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو نہ دیکھتا ہوتا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کا بوسہ لیا تھا تو میں بھی بوسہ نہ لیتا۔
حدیث نمبر: 15400
١٥٤٠٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حميد بن عبد الرحمن عن حنظلة عن طاوس أن عمر قبل الحجر ثلاثًا وسجد عليه لكل قبلة، وذكر أن النبي ﷺ فعله (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت طاؤس سے مروی ہے کہ حضرت عمر نے تین بار حجر اسود کا بوسہ لیا اور ہر بوسہ کے ساتھ اس پر سجدہ بھی فرمایا اور فرمایا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بھی اسی طرح فرماتے تھے۔
حدیث نمبر: 15401
١٥٤٠١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو معاوية عن (عاصم) (١) عن (عبد اللَّه) (٢) ابن (سرجس) (٣) قال: رأيت الأصلع عمر قبّل الحجر وقال: إني لأعلم أنك حجر لا تضر ولا تنفع، ولولا إني رأيت رسول اللَّه ﷺ يقبلك ما قبلتك (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ بن سرجس فرماتے ہیں کہ میں نے دھوپ کی تپش میں عمر کو دیکھا کہ انہوں نے حجر اسود کو بوسہ دیا اور فرمایا کہ میں جانتا ہوں کہ تو محض ایک پتھر ہے جو نہ نفع دے سکتا ہے اور نہ نقصان۔ اگر میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو تجھے بوسہ دیتے ہوئے نہ دیکھا ہوتا تو میں بھی بوسہ نہ دیتا۔
حدیث نمبر: 15402
١٥٤٠٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن إبراهيم بن عبد الأعلى عن سويد بن غفلة قال: رأيت عمر بن الخطاب قبّل الحجر والتزمه وقال: (كان بك رسول اللَّه ﷺ حفيا) (١) (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سوید بن غفلہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عمر کو دیکھا کہ آپ نے حجر اسود کو بوسہ دیا اور کچھ دیر تک اس کو چمٹے رہے اور پھر فرمایا : بیشک رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اس پر بہت شفیق تھے، (اس سے محبت رکھتے تھے) ۔
حدیث نمبر: 15403
١٥٤٠٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن حنظلة قال: رأيت طاوسًا فعله يعني سجد عليه.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حنظلہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت طاؤس کو حجر اسود پر سجدہ کرتے ہوئے دیکھا۔