حدیث نمبر: 15367
١٥٣٦٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يحيى بن سعيد عن ابن جريج عن أنس بن سعد أن رجلًا استفتى سعيد بن جبير قال: حججت وامرأتي فوقعت بها قبل أن أقصر، فقال سعيد: أهرق دمًا.
مولانا محمد اویس سرور
ایک شخص نے حضرت سعید بن جبیر سے دریافت کیا کہ میں اور میری بیوی حج کر رہے تھے تو میں نے بال منڈوانے سے قبل ہی اس کے ساتھ صحبت کرلی ہے ؟ حضرت سعید نے فرمایا کہ قربانی کر (خون بہا) ۔
حدیث نمبر: 15368
١٥٣٦٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حفص بن غياث عن ابن أبي ليلى عن الحاكم عن مقسم أو سعيد بن جبير عن ابن عباس أنه قال في امرأة وقع عليها زوجها وقد قصرت المرأة ولم يقصر الرجل؛ قال: عليه دم] (١) (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما اس خاتون کے متعلق فرماتے ہیں کہ جس سے اس کا شوہر صحبت کرے حالانکہ اس نے تو بال منڈوا لیے ہوں لیکن اس کے شوہر نے بال نہ کٹوائے ہوں تو آپ فرماتے ہیں کہ مرد پر قربانی لازم ہے۔