حدیث نمبر: 15297
١٥٢٩٧ - [حدثنا أبو بكر قال: حدثنا معن بن عيسى] (١) عن يزيد بن عبد الملك (ابن) (٢) المغيرة بن نوفل عن عبد الرحمن الأعرج قال: سئل أبي بن كعب هل يزرر المحرم عليه طيلسانا؟ قال: لا (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابی بن کعب سے دریافت کیا گیا کہ محرم اپنے چوغے کی ڈوریاں بند کرسکتا ہے ؟ آپ نے فرمایا کہ نہیں۔
حدیث نمبر: 15298
١٥٢٩٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا غندر عن شعبة قال: سمعت قتادة يحدث عن يونس بن جبير (في) (١) الطيلسان (المزرر) (٢) (للمحرم) (٣) قال: ينزع أزراره.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت یونس بن جبیر محرم کے چوغہ کے متعلق فرماتے ہیں کہ اس کی ڈوریاں کھلی رکھی جائیں گی۔
حدیث نمبر: 15299
١٥٢٩٩ - (حدثنا أبو بكر قال) (١): حدثنا مروان بن معاوية عن محمد بن أبي ⦗٣٩٢⦘ إسماعيل قال: سئل سعيد بن جبير عن الطيلسان (٢) (يزرره) (٣) المحرم، فقال: لا تزرره عليك ولا بأس بالطيلسان.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن جبیر سے چوغہ کے متعلق دریافت کیا گیا کہ محرم اس کی ڈوریاں بند کرسکتا ہے ؟ آپ نے فرمایا اس کو بند نہ کرو صرف اس کے پہننے میں کوئی حرج نہیں ہے۔
حدیث نمبر: 15300
١٥٣٠٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا مروان بن معاوية عن ابن سوقة قال: رأى عَليَّ سعيد بن جبير طيلسانًا كان فيه أزرار ديباج (نزعتها) (١)، فقال: لم نزعتها؟ قلت له: قال لي أصحابي: أتلبس هذا وأنت محرم؟ (فقال) (٢): وما يضرك.
مولانا محمد اویس سرور
ابن سوقہ فرماتے ہیں کہ سعید بن جبیر نے میرے اوپر ایسی چادر دیکھی کہ جس کے بٹن میں نے نکال دئیے تھے۔ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے دریافت فرمایا کہ اس کو کیوں نکالا ہے ؟ آپ نے ان سے عرض کیا کہ میرے ساتھیوں نے مجھ سے کہا کہ کیا تم حالت احرام میں یہ پہنو گے ؟ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا اس کا (حالت احرام میں) پہننا تجھے کوئی نقصان نہیں دیتا۔
حدیث نمبر: 15301
١٥٣٠١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا محمد بن (سواء) (١) عن سعيد بن أبي عروبة عن برد عن عطاء أنه كان لا يرى بأسًا بالطيلسان للمحرم ما لم (يزرره) (٢) عليه.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ محرم کے لیے ایسے چوغے کے استعمال کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے جب تک کہ اس کی ڈوریوں کو نہ باندھا گیا ہو۔
حدیث نمبر: 15302
١٥٣٠٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا محمد بن (سواء) (١) عن سعيد أن الحسن كان لا يرى به بأسًا.
مولانا محمد اویس سرور
حسن اس میں کوئی حرج نہ سمجھتے تھے۔
حدیث نمبر: 15303
١٥٣٠٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الرحمن بن مهدي عن حماد بن سلمة عن هشام بن عروة عن أبيه أنه كان يحرم في الطيلسان أزراره الديباج، ولا (يزرره) (١) عليه.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عروہ نے چوغہ نما کپڑے میں احرام باندھا جس کی ڈوری ریشمی تھی، انھوں نے اس کو باندھا نہیں۔
حدیث نمبر: 15304
١٥٣٠٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو داود الطيالسي عن هشام الدستوائي ⦗٣٩٣⦘ عن حماد عن إبراهيم في الحرم يلبس الطيلسان قال: يلبسه ولا (يزرره) (١) عليه.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم سے دریافت کیا گیا کہ محرم چوغہ پہن سکتا ہے، آپ نے فرمایا پہن سکتا ہے لیکن اس کی ڈوری کو باندھے نہ۔
حدیث نمبر: 15305
١٥٣٠٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن عمر بن ذر عن أبيه (عن) (١) سعيد بن جبير كان يحرم في الطيلسان (المدبج) (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن جبیر منقش چوغہ میں احرام باندھا کرتے تھے اور ( فرماتے کہ) میرے والد بھی اسی طرح کیا کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 15306
١٥٣٠٦ - (وإن) (١) أبي كان يفعله.
حدیث نمبر: 15307
١٥٣٠٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن جابر عن عامر قال: يحرم في الطيلسان ولا (يزرره) (١) عليه.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عامر نے چوغہ میں احرام باندھا لیکن اس کی ڈوری کو نہ باندھا۔
حدیث نمبر: 15308
١٥٣٠٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن إسرائيل عن جابر عن أبي جعفر قال: لا بأس أن يحرم فيه ولا (يزرره) (١) عليه.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو جعفر فرماتے ہیں کہ اس میں احرام باندھنے میں تو کوئی حرج نہیں لیکن اس کی ڈوری کو نہ باندھے۔