حدیث نمبر: 15292
١٥٢٩٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا معن بن عيسى عن إبراهيم بن أبي (حبيبة) (١) عن داود بن الحصين عن عكرمة عن ابن عباس قال: لا ترفع المرأة صوتها بالتلبية (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما ارشاد فرماتے ہیں کہ عورت تلبیہ پڑھتے وقت اپنی آواز کو بلند نہ کرے۔
حدیث نمبر: 15293
١٥٢٩٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا معن بن عيسى عن أبي الجويرية (عن حماد) (١) عن إبراهيم مثله.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم سے اسی طرح مروی ہے۔
حدیث نمبر: 15294
١٥٢٩٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يحيى بن يمان عن ابن جريج عن (١) عطاء، قال: لا تجهر المرأة بالتلبية.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ عورت تلبیہ پڑھتے وقت آواز کو بلند نہ کرے۔
حدیث نمبر: 15295
١٥٢٩٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الرحمن بن مهدي عن سفيان عن عبد الرحمن بن القاسم عن أبيه قال: خرج معاوية ليلة النفر فسمع صوت تلبية فقال: من هذا؟ قالوا: عائشة اعتمرت من التنعيم (فذكر) (١) ذلك لعائشة (فقالت) (٢): لو سألني لأخبرته (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت قاسم فرماتے ہیں کہ یوم النفر کی رات حضرت معاویہ نکلے تو آپ نے تلبیہ پڑھنے کی آواز سنی، آپ نے پوچھا کہ یہ کون پڑھ رہا ہے ؟ لوگوں نے عرض کیا حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا پڑھ رہی ہیں جو مقام تنعیم سے عمرہ کر رہی ہیں، (بعد میں) حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کے سامنے اس واقعہ کا ذکر کیا گیا تو آپ نے فرمایا اگر و ہ مجھ سے دریافت کرتے تو میں (بلند آواز) سے پڑھنے کی وجہ بتلا دیتی۔
حدیث نمبر: 15296
١٥٢٩٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عمر (عن) (١) عيسى بن أبي عيسى عن نافع عن ابن عمر قال: ليس على النساء أن يرفعن أصواتهن بالتلبية (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ عورتوں پر تلبیہ کو بلند آواز سے پڑھنا نہیں ہے۔