کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: جو حضرات یہ فرماتے ہیں کہ آخری عمل حج کے دوران بیت اللہ کا طواف ہو
حدیث نمبر: 15258
١٥٢٥٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حفص بن غياث عن أشعث عن الحكم قال: قال عمر: ليكن آخر عهدم (بالبيت) (١) وليكن آخر عهدكم من البيت بالحجر (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمر ارشاد فرماتے ہیں کہ تمہاری آخری ذمہ داری (آخری عمل) بیت اللہ کا طواف ہو، اور طواف میں آخری عمل حجر اسود کا استلام یا بوسہ ہو۔
حدیث نمبر: 15259
١٥٢٥٩ - (حدثنا أبو بكر قال) (١): حدثنا أبو معاوية عن حجاج عن الحكم قال: قلت لإبراهيم: بأي شيء يكون آخر عهدي (بالبيت) (٢)؟ (قال) (٣): فقال: بالحجر.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حکم فرماتے ہیں کہ میں نے ابراہیم سے عرض کیا کہ طواف کا آخری عمل کیا ہو ؟ آپ نے فرمایا حجر اسود۔
حدیث نمبر: 15260
١٥٢٦٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن منصور عن مجاهد قال: كانوا يستحبون إذا ودعوا أن يكون آخر عهدهم بالحجر.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مجاہد سے مروی ہے کہ صحابہ کرام اس بات کو پسند کرتے تھے کہ جب وہ واپس جانے لگیں تو ان کا آخری عمل حجر اسود ہو، (استلام یا بوسہ) ۔