حدیث نمبر: 15252
١٥٢٥٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو الأحوص عن ليث عن عطاء وطاوس ومجاهد أنهم كانوا لا يرون بأسًا أن يشرب الرجل وهو يطوف بالبيت.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء ، حضرت طاؤس اور حضرت مجاہد دوران طواف کوئی چیز پینے میں کوئی حرج نہیں سمجھتے تھے۔
حدیث نمبر: 15253
١٥٢٥٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا علي بن هاشم عن ابن أبي ليلى عن عكرمة ابن خالد عن رجل من آل (الوداع) (١) قال: استسقى النبي ﷺ وهو يطوف بالبيت، فقال رجل: ألا نسقيك من شراب نصنعه فأتاه بإناء فيه نبيذ زبيب فقال: "ألا أكفيت عليه إناء أو عرضت عليه عودًا"، ثم شرب منه فقطب، ثم دعا بماء فصبه فيه فشرب وسقى أصحابه (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عکرمہ بن خالد آل وداع کے ایک شخص سے روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے طواف کے دوران پانی طلب کیا، ایک شخص نے عرض کیا : کیا میں آپ کو اپنا بنایا ہوا مشروب نہ پلاؤں ؟ پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس ایک برتن لایا گیا جس میں کشمش کا نبیذ تھا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : کہ کیا تو نے اس پر کوئی برتن الٹایا تھا یا اس پر کوئی لکڑی رکھی ہوئی تھی ؟ (یہ اس لئے کہا ہوگا کہ شاید اس برتن میں نشانات بنے ہوئے تھے جو بعد میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے چہرہ پر بھی ظاہر ہوئے پینے کے بعد) پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس میں سے نوش فرمایا اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ماتھے پر شکن پڑگئے، پھر پانی منگوایا گیا اور وہ اس میں ڈالا گیا پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے خود بھی نوش فرمایا اور اپنے صحابہ کو بھی پلایا۔
حدیث نمبر: 15254
١٥٢٥٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن محمد بن عبد اللَّه عن عطاء عن ابن عباس قال: لا (بأس) (١) بالشرب في الطواف (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ دوران طواف کوئی چیز پینے میں کوئی حرج نہیں۔
حدیث نمبر: 15255
١٥٢٥٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يحيى بن يمان عن سفيان عن منصور عن خالد بن (سعد) (١) عن أبي (مسعود) (٢) أن النبي ﷺ استسقى وهو يطوف بالبيت، فأتي بذنوب من نبيذ السقاية (فشرب) (٣) (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو مسعود سے مروی ہے کہ دوران طواف نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پانی طلب کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو نبیذ سقایہ کا ایک ڈول پیش کیا گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس میں سے نوش فرمایا۔