حدیث نمبر: 15194
١٥١٩٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حفص بن غياث عن حجاج عن الحكم ⦗٣٦٩⦘ عن مقسم عن ابن عباس قال: كان رسول اللَّه ﷺ يرمي الجمار إذا زالت الشمس (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم زوال شمس کے بعد رمی فرماتے تھے۔
حدیث نمبر: 15195
١٥١٩٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا علي بن مسهر عن ابن (جريج) (١) عن نافع عن ابن عمر أنه كان يرمي (الجمار) (٢) إذا (زاغت) (٣) الشمس (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سورج کے زائل ہونے کے بعد رمی کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 15196
١٥١٩٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن سعيد بن السائب عن محمد بن السائب عن أبيه قال: رأيت عمر يخرج إذا زالت الشمس يرمي الجمار (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سائب فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عمر کو دیکھا جب سورج زائل ہونا شروع ہوا تو آپ رمی کے لیے نکلے۔
حدیث نمبر: 15197
١٥١٩٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يحيى بن سعيد عن ابن (جريج) (١) عن الحسن بن مسلم عن (ابن طاوس) (٢) قال: (ترمى) (٣) الجمار إذا طلعت الشمس.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما طلوع شمس کے بعد رمی کرتے۔
حدیث نمبر: 15198
١٥١٩٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو خالد عن ابن (جريج) (١) عن عمرو بن ⦗٣٧٠⦘ دينار قال: رأيت ابن الزبير وعبيد بن عمير (يرميان الجمار) (٢) بعد ما زالت الشمس (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمرو بن دینار فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن زبیر اور حضرت عبید بن عمیر کو زوال شمس کے بعد رمی کرتے ہوئے دیکھا۔
حدیث نمبر: 15199
١٥١٩٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن ابن جريج عن ابن أبي مليكة قال: رمقت ابن عباس رماها عند الظهيرة قبل أن تزول (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما دوپہر کے وقت زوال سے قبل رمی کے لیے نکلتے۔
حدیث نمبر: 15200
١٥٢٠٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد اللَّه بن إدريس عن عبد اللَّه بن عثمان قال: رأيت سعيد بن جبير يتحين زوال الشمس فيرمي الجمار.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ بن عثمان فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت سعید بن جبیر کو دیکھا کہ انھوں نے زوال شمس کا انتظار کیا پھر جمرات کی رمی کی۔
حدیث نمبر: 15201
١٥٢٠١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن نمير عن محمد بن أبي إسماعيل قال: رأيت سعيد بن جبير وطاوسًا يرميان الجمار عند زوال الشمس ويطيلان القيام.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت محمد بن ابو اسماعیل فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت سعید بن جبیر اور حضرت طاؤس کو دیکھا کہ انھوں نے زوال شمس کے بعد رمی کی اور کافی دیر تک ان کے پاس قیام کیا۔
حدیث نمبر: 15202
١٥٢٠٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الأعلى عن هشام عن الحسن مثله.
مولانا محمد اویس سرور
حسن سے اسی طرح مروی ہے۔
حدیث نمبر: 15203
١٥٢٠٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو خالد الأحمر عن ابن جريج قال: سمعت عطاء يقول: لا ترمى الجمرة حتى تزول الشمس، فعاودته في ذلك فقال ذلك.
مولانا محمد اویس سرور
ابن جریج نے فرمایا کہ میں نے عطاء کو یہ کہتے ہوئے سنا کہ زوال شمس سے پہلے جمرات کو رمی مت کرو۔ میں نے دوبارہ پوچھا تو یہی جواب دیا۔