حدیث نمبر: 15191
١٥١٩١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حفص عن هشام عن ابن سيرين عن أنس أنه رأى النبي قال للحلاق هكذا، وأشار بيده إلى الجانب الأيمن (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت انس سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حلق کرنے والے کو اشارہ فرمایا کہ یہاں سے شروع کرو، اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنی داہنی جانب اشارہ فرمایا۔
حدیث نمبر: 15192
١٥١٩٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا (حفص) (١) عن ابن جريج عن عمرو عن ابن عباس أنه كان يقول للحلاق: ابدأ بالأيمن (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما حلق کرنے والے سے فرماتے کہ دائیں طرف سے شروع کرو۔
حدیث نمبر: 15193
١٥١٩٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو خالد عن ابن جريج عن عمرو بن دينار قال: أخبرني الرجل الذي قصر (١) عن نافع بن علقمة في أمارته قال: فقال لي: ابدأ بالشق الأيسر، قال: قلت: إني قصرت عن ابن عباس، (فقال) (٢): ابدأ بالأيمن، قال: امض لما أمرت (به) (٣) (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمرو بن دینار فرماتے ہیں کہ مجھے اس شخص نے خبر دی جس نے حضرت نافع بن علقمہ کی امارت میں اس کے بال کاٹے، وہ کہتا ہے نافع نے مجھ سے کہا بائیں جانب سے شروع کر، میں نے ان سے کہا کہ میں نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما کے بال کاٹے تھے آپ نے مجھے دائیں جانب سے کا ٹنے کا حکم دیا تھا، انھوں نے کہا کہ جس کا تجھے حکم دیا گیا ہے وہی کر۔