حدیث نمبر: 15184
١٥١٨٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حفص بن غياث عن عتاب بن زياد ابن ورقاء قال: سمعت سعيد بن جبير (يقول) (١) للحلاق: أبلغ بالحلق إلى العظمين.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن جبیر حلق کرنے والوں کو فرماتے کہ حلق کو دونوں ہڈیوں تک پہنچاؤ۔
حدیث نمبر: 15185
١٥١٨٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حفص (عن) (١) عبيد اللَّه بن عمر عن نافع عن ابن عمر أنه كان يقول للحلاق إذا حلق في الحج (والعمرة) (٢): (أبلغ إلى العظمين) (٣) (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما حلق کرنے والوں کو فرماتے کہ جب حج وعمرہ میں حلق کرو تو دونوں ہڈیوں تک حلق کرو۔
حدیث نمبر: 15186
١٥١٨٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حفص بن غياث عن ابن (جريج) (١) عن عمرو بن دينار عن ابن عباس أنه كان يقول للحلاق: ابدأ بالأيمن وأبلغ بالحلق (إلى) (٢) العظمين (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما حلق کرنے والوں کو فرماتے تھے کہ دائیں جانب سے حلق شروع کرو اور دونوں ہڈیوں تک حلق کرو۔
حدیث نمبر: 15187
١٥١٨٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو خالد الأحمر عن ابن (جريج) (١) ⦗٣٦٧⦘ (عن) (٢) محمد بن الحارث (بن) (٣) سفيان عن (علي) (٤) الأزدي قال: نحر ابن عمر وحلق قال: فسمعته يقول للحلاق: أبلغ (إلى) (٥) العظمين (٦).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت علی رضی اللہ عنہالازدی فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے قربانی کی اور سر کا حلق کروایا، میں نے سنا وہ حلق کرنے والوں سے فرما رہے تھے کہ حلق دو ہڈیوں تک کرو، حضرت ابن جریج کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عطاء سے پوچھا کہ آپ نے خود ان سے سنا ہے کہ وہ حلق والوں کو یہ کہہ رہے ہیں ؟ آپ نے فرمایا کہ میں نے لوگوں سے سنا ہے وہ اس کا ذکر کرتے ہیں لیکن میں نے خود ان سے نہیں سنا۔
حدیث نمبر: 15188
١٥١٨٨ - قال: (فقلت لعطاء: سمعته يقول في الحلق: أبلغ العظمين. قال (١): سمعتهم يذكرونه ولم أسمعه من (ثبت) (٢).
حدیث نمبر: 15189
١٥١٨٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا (جنيد) (١) (الحجام) (٢) عن (مختار) (٣) بن (منيح) (٤) عن أبي جعفر قال: أبلغ إلى العظمين.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو جعفر فرماتے ہیں کہ ہڈیوں تک حلق کرو۔
حدیث نمبر: 15190
١٥١٩٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن طلحة عن عطاء قال: السنة أن يبلغ بالحلق إلى العظمين (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ سنت طریقہ یہ ہے کہ حلق دونوں ہڈیوں تک ہو۔